بی جے پی کے وزیر کا مالیگاؤں کارپوریشن میں میئر بنانے کا دعویٰ ، ایم آئی ایم کو ووٹ دینا بی جے پی کی مدد کرنا ہے :مستقیم ڈگنیٹی
کیا شہریان عبد اللہ کو اغواء کرنے و مفتی اسمٰعیل کو گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینگے؟ شیخ آصف کا سوال
سیکڑوں غزالہ کو جیل جانے سے روکنے کیلئے، جنم داخلہ، ایس آئی آر و شہر کے تحفظ و ترقی کیلئے سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں :شان ہند
مالیگاؤں : 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جس طرح اسمبلی کے چناؤ میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے فرزند حافظ عبد اللہ فیصل کو جن لوگوں نے آگرہ روڈ کے کمپاؤنڈ سے اغواء کر ہائے وے پر لے جایا گیا تھا بالکل اسی طرح انکی پارٹی کے لوگوں نے کارپوریشن چناؤ میں بھی مفتی اسمٰعیل کو اغواء کرلیا ہے ۔اسلام آباد والوں نے اس کارپوریشن چناؤ میں اپنے حمایتی لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے مفتی اسمٰعیل کی ایک نہیں چلنے دی، اس سے قبل 2019 میں بھی چندن پوری روڈ معصوم شاہ علاقے میں ایک ڈاکٹر کے بنگلہ پر مفتی اسمٰعیل کو طلب کیا گیا تھا اور مفتی اسمٰعیل کو اس بنگلے میں ڈاکٹر نے روپے پیسوں کیلئے ننگی ننگی گالیاں دی تھی، اس طرح کے سنسنی خیز انکشافات آصف شیخ رشید نے کیا، موصوف خیابانِ نشاط چوک میں منعقدہ سیکولر فرنٹ کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے اور گالی گلوچ کرنے والوں کو اب سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔آصف شیخ نے قلعہ، رسول پورہ، اسلام باد، ہیرہ پورہ اور بیلباغ وارڈ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مفتی اسمٰعیل کو گالی دینے اور عبداللہ کو اغواء کرنے کو کراری شکست دیں ۔یہ کارپوریشن چناؤ ایسے ٹھیکہ داروں اور غداروں کو سبق سکھانے کیلئے ایک موقع ہے ۔موصوف نے کہا ابھی حال ہی میں اسلام آباد سے دو لوگوں کو پستول کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔اس معاملے کے ایک ملزم کی تصویر شوسل میڈیا پر مفتی اسمٰعیل کے ساتھ گشت کررہی ہے ۔پولس بغیر کسی دباؤ کے فوری طور پر جانچ کریں ۔اسلام آباد میں پستول کیوں لائی گئی؟ کیا آزاد امیدوار ساجد رشید کے لئے لائی گئی یا مستقیم ڈگنیٹی و شیخ آصف کیلئے لائی گئی ہے؟ پولس مکمل جانچ کرے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ ،ایس آئی آر و قلعہ جھونپڑ پٹی معاملہ میں اگر کوئی مدد کر سکتا ہے تو وہ سیکولر فرنٹ ہے، یہ الیکشن فرقہ پرستوں سے بچانے کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن جب آئے گا تب آپ جس کو ووٹ دینا ہے دے دینا لیکن اس کارپوریشن چناؤ میں ایسے ٹھیکہ دار و غنڈہ گردی کرنے و مفتی اسمٰعیل کو گالی دینے والوں کو گھر کا راستہ بتائیں ۔
اس جلسہ عام سے سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ کل کے دو سیاسی مخالفت گھرانے شہر کے تحفظ کیلئے ایک ساتھ آئیں ہیں ۔ہم نے عوام کی پسند و قانون کو سمجھنے والے باہمت امیدوار دیئے ہیں جو فرقہ پرستوں سے لڑ سکے،موصوفہ نے کہا کہ مجلس نے نیلامی سے ٹکٹ دیا ہے، جو کارپوریشن چناؤ نہیں لڑ رہا ہے بلکہ بزنس کررہا ہے وہ عوام کی خدمت کیسے کریگا ۔مجلس والے جنم داخلہ معاملہ میں خاموش تھے،جب انہیں مدد کرنا تھی تب نہیں کئے اب ایس آئی آر کیلئے مدد کا جھوٹا وعدہ کیا جارہا ہے ۔جنم داخلہ معاملہ ان سے نہیں سنبھل رہا ہے ہم اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔میدان سے لیکر عدالت سے ہم لڑ رہے ہیں ۔اگر عوام نے فرقہ پرستوں کو موقع دے دیا تو پھر حالات خراب ہوجائیں گے ۔سیکڑوں غزالہ کو جیل میں جانے سے روکنے کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں ۔
اس جلسہ عام سے سماجوادی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر گریس مہاجن کی مالیگاؤں میں ہوئی تقریر سناتے ہوئے بتایا کہ 22 سیٹوں پر بی جے پی دعویٰ کررہی ہے کہ وہ مالیگاؤں کارپوریشن پر میئر بنائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر نے کہا کہ ہماری سیٹنگ ہوگئی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں ایم آئی ایم کو ووٹ دینا بی جے پی کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جب آر ایس ایس و بی جے پی کے لوگ مالیگاؤں میں ڈیرہ جما کر بیٹھے تھے۔تب عبد المالک جو دبنگ کہتے ہیں جو کہ ہے نہیں وہ کیوں گھر بیٹھے تھے، ہم نے سڑک سے لیکر کورٹ تک قلعہ جھونپڑ پٹی کو بچانے کیلئے جدوجہد کی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد والوں نے اپنے گھر کے دس امیدواروں کو میدان میں اتارے ہیں، مجلس نے ایسے ایسے امیدوار دیئے ہیں جنکا کردار عوام میں مثال دینے لائق نہیں ہے ۔امیدواروں کو زبردستی عوام پر تھوپا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ شہر کے مستقبل و تحفظ اور ترقی کیلئے ہے ۔اس چناؤ میں خاص طور سے قلعہ، بیلباغ اور نیا پورہ و اسلام پورہ کی عوام مجلس کو ووٹ نہ دیں ورنہ انکی ووٹ بی جے پی کے میئر کیلئے جائے گی اتنا سوچ لیں ۔اس جلسہ عام کی صدارت صدارت رئیس ڈومن نے انجام دی جبکہ نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دئیے دیگر مقررین میں ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،ایڈوکیٹ توصیف شیخ، محمد صابر گوہر، راحیل حنیف ،اطہر حسین اشرفی ،ابو ذر کانڈی والے، منصور انصاری، ابو لیث انصاری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com