کیا اسلام پورہ، نیا پورہ اور بیلباغ وارڈ کی عوام بھگوا میئر بنانے کیلئے ووٹ دینگے؟: مستقیم ڈگنیٹی


کیا اسلام پورہ، نیا پورہ اور بیلباغ وارڈ کی عوام بھگوا میئر بنانے کیلئے ووٹ دینگے؟: مستقیم ڈگنیٹی



بھگوا پرچم روکنے اور سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے عوام تعاون کریں 


8 جنوری کو جنم داخلہ معاملہ میں گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ ، عوام سے دعاؤں کی درخواست 



مالیگاؤں : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین نے جس طرح کے امیدوار میدان میں اتارے ہیں اس سے کئی درجہ بہتر اور قابلیت سے لیس امیدوار سیکولر فرنٹ نے دیئے ہیں، ہماری سیدھی لڑائی بھگوا لہرنے والوں کیخلاف ہے ۔ہم نے کارپوریشن چناؤ میں اچھے امیدوار دیئے ہیں  اسلام پورہ وارڈ کی عوام کا مطالبہ تھا کہ ویڈیو والا نہیں چاہیے لیکن مجلس نے دو دیئے۔آپ ہمارے امیدواروں اور انکے امیدواروں کا موازنہ کرلیں جو بہتر ہوگا اسے ووٹ کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف تین قندیل بکرے کی مارکیٹ کے پاس اظہر الدین عرف پپی بھائی کی صدارت میں منعقدہ سماجوادی پارٹی اور I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں مشترکہ سیکولر فرنٹ کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسلام پورہ، نیا پورہ اور بیلباغ وارڈ کی عوام کو بندھوا مزدور سمجھ لیا گیا۔ایسے امیدوار تھوپ دیئے گئے ہیں جس سے عوام ناراض ہیں، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں بھگوا لہرائے گا یا ہرا پرچم لہرائے گا اسکا فیصلہ مالیگاؤں کی عوام کو کرنا ہے ۔ہماری آپس کی لڑائی نہیں ہے یہ راست لڑائی فرقہ پرستوں سے ہے، انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا اسلام پورہ نیا پورہ اور بیلباغ وارڈ کی عوام بھگوا میئر بنانے کیلئے ووٹ دینگے؟جنم داخلہ معاملہ ،ایس آئی آر ،زمین اور جھونپڑ پٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے آپ سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے میں تعاون کریں ۔کارپوریشن پر بھگوا پرچم یا ہرا پرچم لہرانے کیلئے وارڈ نمبر 13، 14 اور وارڈ نمبر 18 کی عوام خاص طور پر اہم کردار ادا کرنے والے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرتبہ سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے میں تعاون کریں ۔


اس میٹنگ سے حافظ انیس اظہر نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے مالیگاؤں کی عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی ۔کارپوریشن کی ڈسٹر گاڑی مالیگاؤں سینٹرل میں نہیں آتی ندیا کے پار ہی دھول مٹی صاف کررہی ہے کیا مالیگاؤں کی عوام کے ٹیکس سے ندیا کے پار ہی سہولیات فراہم ہوگی اور مالیگاؤں کو لاوارث چھوڑ دیا جائے گا؟ موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی عمارت کو بھی ندیا کے پار لیجانے کی خاموش سازش ہورہی ہے ۔ہمیں فرقہ پرستوں کو اقتدار سے روکنا نہایت ہی ضروری ہے۔اس موقع پر احسان شیخ نے کہا کہ احسان شیخ رمضان کارپوریشن چناؤ شہریان کیلئے انتہائی ہم ہے ۔پورے شہر میں عوام رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں، کارپوریشن چناؤ روڈ گٹر سے اوپر اٹھ کر قوم کے مستقبل کیلئے ہے،روڈ گٹر دوبارہ بن سکتی ہے لیکن ہمارے بچوں کا مستقبل اگر خراب ہوگیا تو پھر دوبارہ نہیں بن سکتا ۔اس لئے عوام کیلئے لڑنے والے مستقیم ڈگنیٹی و آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔


ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں گرفتار خاتون اور مرد حضرات کی رہائی کیلئے 8 جنوری کو ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کا فیصلہ ہے انہوں نے مسلمانوں سے دعاؤں کی درخواست کی ۔موصوف نے کہا کہ آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی بغیر اقتدار کے فرقہ پرستوں سے لڑ رہے ہیں۔انکے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔جنہیں عوامی نمائندہ منتخب کر ذمہ داری دی گئی وہ مجلس اور کانگریس والے بھی خاموش رہے۔توصیف شیخ نے کہا کہ ایم آئی ایم کے آدھے سے زیادہ امیدوار ٹھیکہ دار ہے، اپنا کام بنتا بھاڑ میں جائے جنتا کے مصداق اپوزیشن کام کررہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکولر فرنٹ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں ۔اس میٹنگ میں خالد الفرحت، معین اختر، منصور انصاری، عبد اللہ مبارک وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔میٹنگ میں نظامت کے فرائض رئیس ستارہ نے انجام دیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے