پولنگ کے اختتام پر آصف شیخ کا بیان، مالیگاؤں کے ووٹرس کا شکریہ ادا کیا ،ریاستی سطح پر ووٹر لسٹ کی تقسیم میں گڑبڑی، سازش کا الزام



پولنگ کے اختتام پر آصف شیخ کا بیان، مالیگاؤں کے ووٹرس کا شکریہ ادا کیا ،ریاستی سطح پر ووٹر لسٹ کی تقسیم میں گڑبڑی، سازش کا الزام 



تمام ورکروں اور ذمہ داران کی محنت رنگ لائے گی،I.S.L.A.M پارٹی کو 35 سے 40 سیٹوں پر کامیابی کا امکان


مالیگاؤں : 15 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کی پولنگ شام ساڑھے پانچ بجے جرم (ختم ہوئی، پولنگ بوتھ پر ووٹرس کی تعداد زیادہ ہونے سے کچھ بوتھ پر ساڑھے سات و اٹھ بجے تک پولنگ کی تفصیلات موصول ہوئی ۔وہیں پولنگ کے اختتام پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید نے پرامن و پرجوش پولنگ میں حصہ لینے والے اہالیان مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا بالخصوص انہوں نے اسلام پارٹی کے تمام ورکروں اورےذمہ داران کے ساتھ ساتھ سیکولر فرنٹ میں شامل سماجوادی پارٹی کے ورکروں اور ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہماری محنت رنگ لائے گی، ہم نے شہر بھر میں جس طرح چناؤ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کی اس سے ہم پرامید ہیں کہ اسلام پارٹی کو 35 سے 40 سیٹوں پر کامیابی ملیگی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی ذات پر ہمیں یقین ہے ۔محنت کا پھل ملتا ہے اور ہم کامیاب ہونگے۔

آصف شیخ نے مزید کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں ووٹر لسٹ کی تقسیم و بوتھ وائز ووٹر کی تقسیم درست طریقے سے نہیں کی گئی ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کے علاوہ ممبئی، ناسک، اورنگ آباد پونہ سمیت مہاراشٹر بھر میں اس طرح کی شکایت موصول ہوئی ہیں ۔ووٹرس کے نام اصل وارڈ کی لسٹ سے نکال کر دوسری لسٹ میں تقسیم کئے گئے جس سے عوام کو پریشانی اٹھانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے پولنگ فیصد بھی کم ہوا ہے ورنہ حالات تو ایسے تھے کہ فیصد ریکارڈ ساز ہوتا ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ ریاستی سطح پر ایک بڑی سازش نظر آتی ہے ۔اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو جمہوریت پر سوالیہ نشان لگ جائے گا اور عوام چناؤ میں شفافیت کو تلاش کرتے رہ جائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کی غلطی کو دہرایا نہ جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے