کارپوریشن چناؤ : عوام میں جوش و خروش رہا لیکن ووٹرس پولنگ بوتھ کو لیکر پریشان



کارپوریشن چناؤ : عوام میں جوش و خروش رہا لیکن ووٹرس پولنگ بوتھ کو لیکر پریشان


سابق رکن اسمبلی آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا دعویٰ ، سیکولر فرنٹ کو مکمل اکثریت 


ایکا دکا واردات کو چھوڑ کر پرامن پولنگ ، پولس سیکوریٹی کے سخت انتظامات 



مالیگاؤں : 15 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عوام نے پرامن و پرجوش انداز میں ووٹنگ میں حصہ لیا ہے ۔صبح سے ہی پولنگ بوتھ پر ووٹرس کی بھیڑ نظر آئی ۔کارپوریشن چناؤ میں ووٹر کو پولنگ بوتھ کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ووٹرس کی پریشانی بتا رہی تھی کہ ووٹر لسٹ کو درست طریقے سے تقسیم نہیں کیا گیا ہے، عوام نے اس طرح کا استدلال پیش کیا ہے ۔شام پانچ بجے تک کسی مقام پر 55 فیصد پولنگ ہوئی تو کسی مقام پر 45 اور 50 فیصد کی رپورٹ حاصل ہوئی وہیں مضافات میں پولنگ فیصد انتہائی کم رہا وارڈ نمبر 8 ،3 اور وارڈ نمبر 2 کی کچھ پیٹیوں پر انتہائی کم فیصد رہا ۔مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے ووٹرس میں جوش و خروش رہا ۔پولنگ بوتھ پر ووٹرس کے ہجوم کے علاوہ رضا کار و دیگر ورکروں کی بھیڑ دیکھی گئی، اسی کیساتھ کچھ علاقوں میں ہاتھا پائی و تو تو میں میں کی خبر بھی سامنے آئی، ایکا دکا واردات کو چھوڑ کر پورے شہر میں پرامن پولنگ کا انعقاد عمل میں آیا ۔دوپہر 3:30 بجے تک 46.18 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح ہمارے نمائندے نے شام پانچ بجے تک پولنگ بوتھ پینچ کر جو تفصیلات حاصل کی اس کے مطابق زیادہ تر بوتھ پر 55 فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔وہیں اس چناؤ میں عام ووٹرس کے علاوہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند ،مفتی اسمٰعیل ،اعجاز بیگ ،دادا بھسے، سابق میئر مالک یونس عیسٰی و یونس عیسٰی، خالد شیخ رشید سمیت سرکردہ شخصیات نے بھی ووٹنگ کی۔شام دیر گئے کارپوریشن چناؤ کا حتمی فیصلد ظاہر کیا جائے گا ۔اس موق پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس چناؤ میں سیکولر فرنٹ کو مکمل اکثریت مل رہی ہے ۔اسلام پارٹی کو 35 سے زائد سیٹیس اور سماجوادی پارٹی کو 8 سے 10 سیٹیس مل رہی ہے جس سے ہمیں میئر بنانے میں آسانی ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے