اسٹینڈ آپ وتھ قلعہ، قلعہ بستی سمیت شہریان کی حفاظت کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں



اسٹینڈ آپ وتھ قلعہ، قلعہ بستی سمیت شہریان کی حفاظت کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں 


قلعہ میں سماجوادی پارٹی کی میٹنگ، راحیل حنیف و مستقیم ڈگنیٹی کی عوام سے اپیل 


مالیگاؤں : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں سماجوادی پارٹی اور اسلام پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل جہاں آصف شیخ و مستقیم کررہے ہیں وہیں امیدواروں کی جانب سے بھی عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔اسی ضمن میں قلعہ خندق عوامی ادارے کے پاس ایک میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے راحیل حنیف و مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جب قلعہ پر نتیش رانے آیا اور بستی کو اکھاڑنے کی پوری تیاری ہوچکی تھی لوگ گھروں سے سامان نکال رہے تھے چاروں طرف رونا مچا ہوا تھا، تب ہم ہی نے قلعہ والوں کے آنسو پوچھے اور کورٹ سے اسٹے لایا، جو لوگ قلعہ اسلام آباد میں رہتے ہیں بہت دبنگ کہلاتے ہیں کہاں غائب تھے اسی طرح قلعہ بستی والوں کو بھی مفتی اسمٰعیل نے عید کی باسی کو کہا تھا کہ 40 سالوں سے یہاں رہتے ہو اب اس بستی کو خالی کرنا پڑے گا ۔قلعہ بستی کو اکھاڑنے کیلئے بی جے پی و آر ایس ایس کے لیڈران موجود تھے اور مقامی ایم ایل اے کوئی کوشش نہیں کرتے نظر آئے بلکہ لوگوں سے خالی کرنے کی بات کررہے تھے ۔انہوں نے کوئی کوشش نہیں کی ہم نے ہمت سے کام لیکر عوام کی مدد کی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بی جے پی کا مینو فیسٹو جاری ہوا جس میں انہوں نے ایس آئی ٹی کے ذریعے بستیوں کی جانچ کا بھی ذکر کیا ہے اگر بی جے پی کا میئر بن گیا تو سب سے پہلے قلعہ پر آفت آئے گی اور اس کے بعد شہر کی بستیوں پر، بی جے پی کے وزیر گریس مہاجن نے کہا کہ ہم بدلہ لینگے۔اس سے پہلے ہمیں بدلہ لیتے ہوئے سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہوگا تب ہی شہریان کی حفاظت ممکن یے۔انہوں نے اسٹینڈ آپ وتھ قلعہ نامی تشہیری میٹنگ سے کہا اسلام آباد والے غنڈہ گردی کرتے ہیں، وارڈ میں کام نہیں کرتے، عوام کو دھمکی دیتے ہیں، ہم عوام کا تحفظ اور کام کاج کرینگے، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ قلعہ وارڈ میں بوگس ووٹنگ کی سازش ہورہی ہے اس لیے عوام کیساتھ ساتھ کارپوریشن انتظامیہ و پولس انتظامیہ توجہ دیں اور شفاف ماحول میں ووٹنگ کرائی جائے ۔اس موقع پر قلعہ وارڈ سے نامزد امیدوار بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے