میرا آخری الیکشن، عوام تعمیری کام کی بنیاد پر ووٹ دیں، جیلانی چوک میں کانگریس کا جلسہ، اعجاز بیگ کی اپیل
مالیگاؤں : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں وارڈ نمبر 18 کانگریس پارٹی کے چاروں امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے جیلانی چوک میں کانگریس کا جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں کارپوریٹر اعجاز بیگ نے کہا کہ میں نے کارپوریٹر رہتے ہوئے 27 کروڑ کے کام کئے ۔آزاد نگر کے اطراف میں روڈ بنا دیا ہوں، مینا نگری اسکول سے لگ کر شادی ہال بنا رہا ہوں، اسی طرح لائبریری، جم خانہ، اسٹڈی سینٹر، معززین شہر کے نام سے جو گیٹ اور بیشمار روڈ راستے میں نے ہی بنوایا ہے ۔اعجاز بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ مجھکو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں کیونکہ میرا آخری پروجیکٹ سرکاری بیت الخلاء کے پاس ایک ڈلیوری ہاسپٹل بنانا ہے ۔اس کیلئے فنڈ بھی منظور ہوگیا ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ ایک کروڑ 70 لاکھ کے فنڈ سے میں نے بنکر بھون بنایا اور اب دو کروڑ کے فنڈ سے مزدور بھون بھی بناؤں گا ۔انہوں نے ایم آئی ایم و سیکولر فرنٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے وارڈ کی عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com