وارڈ نمبر 5 میں آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی ریلی ، I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل
مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 5 سے اسلام پارٹی کے نامز امیدواروں میں حاجی نعیم قریشی ،آمین فاروق، فاروق فیض اللہ، الطاف بیگ کو کامیاب کرنے کیلئے آج آصف شیخ رشید و مستقیم ڈگنیٹی نے دورہ کیا، عوامی ریلی نکال کر ووٹ کی اپیل کی وہیں ۔اس ریلی میں بڑھتی ہوئی عوامی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریلی کے اختتام پر فوری طور پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقیم ڈگنیٹی آمین فاروق اور آصف شیخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ وارڈ نمبر پانچ میں ہمارے امیدواروں کے سامنے ہے جو مجسل کے امیدوار ہیں وہ عوامی کام کرنے والے نہیں ہیں، سماجی کام زیرو ہے انکا، اسی طرح جنم داخلہ معاملہ اور ایس آئی آر میں ہم ہی کام کرینگے، ہمارے مخالف امیدوار کو تو فارم بھرتے اور لکھتے پڑھتے بھی نہیں آتا ۔بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سیکولر فرنٹ کو ووٹ دینے کی اپیل انہوں نے کی اور کہا کہ کل جب ایس آئی آر نافذ کیا جائے گا تو جعفر نگر جیسی بستی میں یوپی بہار سے آنے والے لوگ زیادہ ہے ہم انکی مدد کرینگے ۔مجلس والے کچھ نہیں کرنے والے ۔کیونکہ ہم نے ہی جنم داخلہ معاملہ میں عوام کی مدد کرکے کام کرنے کا ثبوت دیا ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی نے شہریان کی قانونی طور پر حفاظت کی ہے ۔ہم قلعہ بستی کو ابھی تک بچایا ہے ۔مجلس والے صرف گمراہی پھیلا رہے ہیں ۔آج بی جے پی کارپوریشن میں میئر کا دعویٰ کررہی ہے تو اسے روکنے کا کام بھی عوام کو کرنا ہوگا اور اس کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں ۔اس طرح کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے وارڈ میں ریلی کا انعقاد کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com