عوامی تعاون اور آصف شیخ کی حکمت عملی و جدوجہد سے سیکولر فرنٹ کو اکثریت ملی :مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں سینٹرل کی پارٹیوں کو حمایت کی دعوت، عوامی فیصلے کے ساتھ آئیں یا پھر...
مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کو 40 سیٹوں پر کامیابی ملی، عوام کا رجحان رہا ہے کہ وہ میئر سیکولر فرنٹ کا بنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے عوام نے بھی جھولی بھر کر ووٹ دی۔ہم نے چناؤ میں جنم داخلہ معاملہ اور ایس آئی ٹی سے پریشان عوام اور ایس آئی آر سے بچنے کیلئے جو وعدے کئے اس پر عوام نے سیکولر فرنٹ کو کامیاب کیا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا۔موصوف چناؤ کے نتائج آنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے مخاطب تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس چناؤ میں جیت کیلئے سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ رشید کا اہم رول رہا ہے۔آصف شیخ نے دن رات محنت کی ہم انکے شکر گزار ہیں اسی طرح سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند کے بھی ہم مشکور ہیں کہ انکی کوششوں سے سیکولر فرنٹ کو عوامی اکثریت ملی ۔سب سے بڑا محاذ سیکولر فرنٹ کا کارپوریشن چناؤ میں کامیاب ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کرینگے اور شہر کو تعمیر و ترقی کی جانب لیجانے کی کوشش کرینگے ۔اسی طرح فرقہ پرستوں سے نمٹنے کیلئے بھی ہمارا محاذ پوری طاقت سے جمہوری حقوق حاصل کریگا۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ عوامی رجحان نے بتا دیا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں سیکولر فرنٹ کا اقتدار آئے ۔اب ہم شہر کی دیگر دونوں پارٹیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا میئر بنانے میں تعاون کریں، ہمیں سپورٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اب عوامی رجحان کو سپورٹ کرنا ہے یا عوام کے دیئے گئے فیصلہ کیخلاف رہنے میں کیا بہتر ہوگا اسکا فیصلہ دیگر سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہے ۔ہم نے مالیگاؤں کی عوام کے فیصلے کو قبول کیا ہے کہ انہوں نے ہمیں سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے کیلئے چن کر دیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com