سیکولر فرنٹ کے چالیس کارپوریٹرس کا استقبال ، نور باغ کلچرل سینٹر میں پروقار تقریب



سیکولر فرنٹ کے چالیس کارپوریٹرس کا استقبال ، نور باغ کلچرل سینٹر میں پروقار تقریب


پانچ سال تک اپنے وعدوں پر عوام کی خدمت کرنے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی سمیت 40 کارپوریٹرس کا عزم 


مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں عوام کی جانب سے ملے مینڈیٹ پر آج نور باغ میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نو منتخب کارپوریٹرس کا آصف شیخ و اسلام پارٹی کے صدر نوید خطیب، سیکولر فرنٹ کے مستقیم ڈگنیٹی وغیرہ نے استقبال کیا ۔اس موقع پر سنیئر کارپوریٹرس کا استقبال کیا گیا وہیں خواتین کارپوریٹرس کا استقبال سابق میئر طاہرہ شیخ رشید و شان ہند نے کیا ۔اس موقع پر پارلیمنٹری بورڈ کے ارکان اور اسلام پارٹی کے صدر اعجاز عمر، نوید خطیب، ابراہیم دادا میاں ،ایڈوکیٹ توصیف شیخ و دیگر ذمہ داران کا ابھی استقبال کیا گیا، یہاں تمام کارپوریٹرس و سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران نے آصف شیخ کا پرتپاک استقبال کیا ۔

اس تعریب سے سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریان کے تحفظ و تعمیر و ترقی کے نام پر ہم نے ووٹ مانگا، عوام نے ہمیں اکثریت دی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اترنے کا عزم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ جیت مالیگاؤں کی عوام کی ہے،انہوں نے تمام کارپوریٹرس کی جانب سے آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پانچ سال تک آپکے شکر گزار رہیں گے، ہمیں ہر وارڈ کی فکر تھی اور ہم تال میل سے جدوجہد میں مصروف تھے۔ہم شہریان کے اعتماد کو پورا کرینگے۔شہر پر کریٹ سومیا کی لائی ہوئی مصیبت جنم داخلہ معاملہ کے متاثرین کی دعائیں ہمارے ساتھ رہی ۔انہوں نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں ہائی کورٹ میں سنیچر کو سماعت ہے عوام دعائیں کریں۔مستقیم ڈگنیٹی نے ابو عاصم اعظمی کی جانب سے آصف شیخ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے شان ہند کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے وارڈ کیساتھ ساتھ سیکولر فرنٹ کو کامیابی دلانے کی کوشش کی۔

اس تقریب استقبالیہ میں آصف شیخ نے کہا کہ یہ جیت مالیگاؤں کی عوام اور سیکولر فرنٹ کے ورکروں کی ہوئی ہے ۔ہمارے فرنٹ کے نام کے مطابق ہمیں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ہمارے 40 امیدواروں میں سب مذہب، ذات برادری کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں یہی اصل سیکولر فرنٹ ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار کارپوریٹرس کی ٹیم چن کر آئی ہے، انہوں نے کہا کہ میئر کون ہوگا؟ اس کیلئے ہم حکمت عملی و مشورے سے شہریان کے حق میں اچھا فیصلہ لینگے ۔ہم نے پورے چناؤ میں جو وعدہ کیا تھا کہ ہم مالیگاؤں کی حفاظت و تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کرینگے ۔ہم اس عزم کے ساتھ اس وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے