مالیگاؤں : کالج روڈ پر گیس سلینڈر پھٹ پڑا ، پانچ افراد زخمی ، چار کی حالت نازک، ناسک اسپتال روانہ


مالیگاؤں : کالج روڈ پر گیس سلینڈر پھٹ پڑا ، پانچ افراد زخمی ، چار کی حالت نازک، ناسک اسپتال روانہ 



مالیگاؤں :26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) یوم جمہوریہ کے موقع پر پولس پریڈ گراؤنڈ سے 250 میٹر کی دوری پر واقع کیمپ روڈ ایم ایس جی کالج کے سامنے سائیکل پر غبارے فروخت کرنے والے کا گیس سلینڈر پھٹ پڑا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ان زخمیوں میں ایک مرد اور دو بچے و دو عورتوں کا شمار ہے ۔اس طرح کی تفصیلات کیمپ پولس نے دی، انہوں نے بتایا کہ آج یوم جمہوریہ پر غبارا فروخت کرنے والا شخص یہاں غبارے فروخت کررہا تھا اور اس سے خریدنے کیلئے بچے و عورتیں بھی غبارا خرید رہے تھے ۔نائٹروجن گیس سے بھرے اس سلینڈر میں لیکیج ہونے سے یہ دھماکہ ہوا ہے ۔اب تک کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ پانچ زخمیوں میں ونود تھورات، اتل شیواڑے، موہیت جادھو، پرمیلا یادو اور اجولہ مہاجن کا نام سامنے آیا ہے ۔ان زخمیوں میں سے ایک کو شہر کے پریاس ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو ناسک ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے ۔پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔یہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا؟ اسکی مکمل جانچ کی جارہی ہے ۔کسی کا جانی نقصان اب تک نہیں ہوا ہے البتہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انکا علاج جاری ہے، وہیں پولس تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے