سماجوادی پارٹیپارٹی کا یومِ جمہوریہ پر شاندار قومی پیغام، 2 مقامات پر رسمِ پرچم کشائی کا اہتمام
مالیگاؤں : 25 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندوستان کے 77ویں یومِ جمہوریہ کے باوقار موقع پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے بروز پیر، 26 جنوری 2026 کو مالیگاؤں شہر میں دو اہم مقامات پر رسمِ پرچم کشائی کے شاندار اور باوقار پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے ملک کے آئین، آزادی، برابری، انصاف اور قومی اتحاد کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کا عزم کیا جائے گا۔
پروگرام نمبر 1
سماجوادی پارٹی ہیڈ آفس ،قدوائی روڈ ،مالیگاؤں پر صبح 8:30 بجے جناب ہارون ماسٹر کے ہاتھوں رسمِ پرچم کشائی عمل میں آئے گی.
پروگرام نمبر 2
اشوک استمبھ، قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار، مالیگاؤں پر صبح 10:05 بجے جناب مستقیم ڈگنیٹی مہاراشٹر سماجوادی یوا جن سبھا سیکریٹری کے ہاتھوں رسمِ پرچم کشائی عمل میں آئے گی.
سماجوادی پارٹی مالیگاؤں شہر کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ توصیف شیخ نے شہر کے تمام پارٹی ورکرس، ذمہ داران، کارپوریٹرس ہمدردوں اور عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر یومِ جمہوریہ کے اس قومی موقع کو کامیاب بنائیں اور ملک کی آزادی، آئینی حقوق اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com