ڈاکٹر خالد پرویز و ایم آئی ایم امیدواروں پر غنڈہ گردی کا الزام ، تلوار، بندوق کیساتھ تیز دھار ہتھیار سے I.S.L.A.M پارٹی کے ورکر پر جان لیوا حملہ،حالت تشویشناک
پولس انتظامیہ سے آج ہی سخت ایکشن لیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے، آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی اسپتال پہنچے
پر امن ووٹنگ کی ذمہ داری کون لیگا؟ آصف شیخ کا پولس انتظامیہ سے سوال ،آج ہی حملہ آوروں پر سخت ایکشن لیا جائے
مالیگاؤں : 14 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کو ایک رات باقی ہے کل بروز جمعرات پندرہ جنوری کو صبح 7:30 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی ۔اس سے قبل بدھ کی رات تقریباً 10 ساڑھے دس بجے کے درمیان انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے ورکر شریف منصوری اپنے وارڈ نمبر 21 میں ووٹرس سلپ تقسیم کررہے تھے کہ یونس مالیگ مسجد کے پیچھے ان پر جان لیوا حملہ ہوگیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انکے سر اور پیٹھ میں گہرے زخم لگے ہیں ۔اس طرح کی تفصیلات انکے بھتیجے ساحل منصوری اور انکے دوست وامس نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں ڈاکٹر خالد پرویز اور ڈاکٹر خالد پرویز، حنیف، شاکر شاہ، زید ایڑا، انصار کے ساتھ پانچ چھ دیگر افراد نے ہمیں روک کر ہاتھا پائی کی اور پھر ہم پر حملہ کردیا ۔اس موقع پر حملہ آوروں کے پاس تلوار، بندوق ڈنڈے تھے جس سے انہوں نے شریف منصوری کو شدید زخمی کیا ۔ہم پر بھی حملہ ہوا ۔حملہ آور فرار ہو گئے ۔اس وقت ہم نے شریف منصوری کو زخمی حالت میں لیکر پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے پہنچے ۔اس کے بعد سول ہسپتال گئے جہاں معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے پرائیوٹ ہاسپٹل میں شفٹ کیا ۔شریف منصوری کو شہر کے آگرہ روڈ پر واقع مالیگاؤں ہیلتھ کیئر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔انکے سر سے مسلسل خون بہہ رہا ہے انکی حالت تشویشناک ہے ۔
اس حملے کی اطلاع ملتے ہی اسلام پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید و سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی بھی اسپتال پہنچے ۔انہوں نے شریف منصوری کی عیادت کی اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ کل ووٹنگ ہونے والی ہے اور ایک رات قبل ہی ایم آئی ایم کے غنڈوں نے اسلام پارٹی کے ورکر و سماجی خدمات گار شریف منصوری کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور پولس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آج ہی سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور خاطیوں پر کارروائی کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جرائم پیشہ افراد جن پر فائرنگ، غنڈہ گردی اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں جو عادی مجرم ہیں دیکھے گئے، آصف شیخ نے کہا کہ آج شہریان دیکھ لیں کون اصل میں غنڈہ گردی کررہا ہے، عوام کی طاقت پر انہیں بھروسہ نہیں ہے ۔زمین کھسکتی نظر ارہی ہے تو اب لڑائی جھگڑے پر اتر آئے ہیں ۔آصف شیخ نے پولس انتظامیہ سے اپیل کی کہ آج ہی سخت کارروائی کی جائے اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور انکے قبضے سے حملہ میں استعمال ہونے والے ہتھیار ضبط کریں ۔انہوں نے سوال کیا کہ اس بات کی ضمانت کون لیگا کہ کل پرامن ووٹنگ ہوگی؟ ذمہ داری کون لیگا؟ عوام اور ووٹرس کی حفاظت کی ذمہ داری کون لیگا ۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم اول دن سے کہہ رہے ہیں کہ ایم آئی ایم نے ٹھیکہ داروں اور غنڈہ عناصر کو ٹکٹ دیا ہے ۔کل ووٹنگ ہونے والی ہے ایسے میں مجلس کی طرف سے غندہ گردی کی جانا افسوسناک و قابل مذمت ہے ۔ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اس حملے و غنڈہ گردی کا جواب ووٹوں سے دیکر سیکولر فرنٹ کو کامیاب کریں ۔ایم آئی ایم کی غنڈہ گردی وارڈ نمبر 7 میں بھی جاری ہے پولس انتظامیہ ایم آئی ایم کی غنڈہ گردی پر سخت کارروائی کرے ۔اس تعلق سے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com