مفتی اسمٰعیل اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ملت میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں، وارڈ نمبر 2 میں ایم آئی ایم ووٹ کٹوا پارٹی بن گئی :آصف شیخ
فرقہ پرستوں سے لڑنے کا جگر ہمارے پاس ہے، کریٹ سومیا کو کارپوریشن میں گھسنے نہیں دینگے :مستقیم ڈگنیٹی
سائیکل اور رکشا کو ایسی کامیابی دو کہ بی جے پی کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید ہوجائے : شان ہند
مالیگاؤں : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو سائیکل اور رکشا نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ کیونکہ مالیگاؤں کارپوریشن میں سیکولر فرنٹ کا میئر بنانا ہے تاکہ مالیگاؤں شہر کی عوام کو انصاف و سہولیات کیساتھ تعمیر و ترقی فراہم کی جاسکے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں عوام پریشان ہے ۔شہری نمائندہ خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے ۔ہم نے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی بنا کر عوام کو جیل سے رہا کروایا اور آج بھی روڈ سے لیکر کورٹ تک لڑ رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر بی جے پی کا میئر بن گیا تو پھر شہریان کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آج وارڈ نمبر دو میں جاکر عوام دیکھیں کس طرح ایم آئی ایم اور شیو سینا چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ایم آئی ایم نے اس سے پہلے اس وارڈ میں امیدواری نہیں دی لیکن آج دیا ہے ۔وہیں بی جے پی نے شیو سینا کیلئے اپنے امیدوار نہیں دیئے ۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ وارڈ نمبر 2 میں ایم آئی ایم ووٹ کٹوا پارٹی بن گئی ہے ۔آصف شیخ نے کہا مفتی اسمٰعیل کی زمین کھسکتی نظر ارہی ہے اس لیے وہ عوام میں گمراہی پھیلانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔ناکامی کو چھپانے کیلئے ملت میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ خدارا ملت میں تفرقہ نہ پھیلائیں ۔آپ پر معاملہ میں ناکام ہوچکے ہیں ۔آصف شیخ نے بی جے پی و آر ایس ایس نے مینو فیسٹو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا مالیگاؤں سے بدلہ لینے اور قلعہ بستی اکھاڑنے کا ذکر کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کیلئے مالیگاؤں کی عوام کو سیکولر فرنٹ کو ووٹ کرنا ہوگا۔ہمارے پاس قانونی ٹیم ہے ۔تجربہ کار عوامی نمائندوں کی فوج ہے بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ ہم شہریان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی لیتے ہیں ۔آصف شیخ نے عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی بار بے گناہ خواتین جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں، ایم ایل اے کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔جنم داخلہ معاملہ میں اب 17 جنوری کو کورٹ میں سماعت ہوگی، عوام دعا کریں۔ایک طرف بی جے پی بدلہ لینے کی بات کررہے ہیں تو دوسری طرف مفتی اسمٰعیل بی جے پی کی تعریف کررہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہی بھگوا جھنڈے والوں سے لڑ سکتے ۔فرقہ پرستوں سے لڑنے کا جگر ہمارے ہی اندر ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر کارپوریشن میں ہمارا اقتدار آیا تو ہم کریٹ سومیا کو کارپوریشن میں گھسنے نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات روڈ گٹر، لائٹ پانی، شادی ہال، گارڈن ہم بنا کر دینگے لیکن شہریان کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ وارڈ نمبر 2 میں ایم آئی ایم بی جے پی کی پارٹنر شپ ہے ۔عوام اس گٹھ جوڑ کو سمجھیں اور انہیں انکی اوقات بتا دیں ۔
اس جلسہ عام میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ سیکولر فرنٹ کو ایسی کامیابی دو کہ بی جے پی کے منہ پر تماچہ رسید ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ جب شہریان مصیبت میں تھے تب شہری نمائندہ خاموش تھا تو ہم نے آگے بڑھ کر عوام کی حفاظت کا ذمہ لیا۔انہوں نے کہا ایم آئی ایم والوں کو مراٹھی سمجھتی نہیں، فارم بھرتے نہیں آتا وہ کیا عوام کی مدد کرینگے ۔جو بارہ نومبر معاملہ بھاگے بھاگے پھر رہے تھے وہ عوام کی کیا مدد کرینگے ۔ہم نے مالیگاؤں کی عوام کی مدد کی ہے اور ہم نے شہریان کی حفاظت کیلئے اتحاد کیا ہے تاکہ کارپوریشن میں ہمارا اقتدار رہے تو پھر ہم جنم داخلہ اور ایس آئی آر کو اچھے ڈھنگ سے حل کر سکیں ۔اس موقع پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت میں بات کرنے والے سیکولر لیڈران پر کارروائی ہورہی ہے بی جے پی انہیں گرفتار کررہی لیکن اویسی برادران پر کوئی کارروائی کیوں نہیں؟ کیا یہ دوست ہیں اسی لئے انہیں راحت دی جارہی ہے، اس جلسہ میں رضوان میمن،سہیل عبد الکریم،انیس سرتاج، حسین انصاری، فاروق کالیا، صابری چاچا وغیرہ نے تقریر کیا اور عوام سے ووٹ کی اپیل کی جبکہ اس جلسہ کی صدر معید قریشی نے انجام دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com