آصف شیخ کی کارپوریٹرس و ورکروں سے اپیل ،آپس میں لڑائی جھگڑا مناسب نہیں، آتش بازی سے پرہیز کریں
سماجوادی پارٹی اور I.S.L.A.M پارٹی کے کارپوریٹر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کی شروعات کریں
مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن ختم ہوا اب آتش بازی و پٹاخہ بازی اور ڈھول و ڈی جے بجانے سے گریز کریں اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کی شروعات کریں ۔آپس میں لڑائی جھگڑا مناسب نہیں ہے ۔میں کسی بھی طرح کے لڑائی جھگڑے کا ہرگز سپورٹ نہیں کرتا، میں امن و آپس میں میل محبت کو مانتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اور I.S.L.A.M پارٹی و سماجوادی پارٹی کے ورکروں سے اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ کل رات اور الیکشن کے دوران جو بھی جھگڑے کی واردات ہوئیں ہیں انہیں اب ختم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کسی بھی پارٹی کے لوگ ایکدوسرے سے جھگڑا کریں تو مناسب نہیں ہے ۔انہیں اب مل جل کر رہنا چاہیے ۔آصف شیخ نے اپیل کی کہ آتش بازی نہ کی جائے اور سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرس اب شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کاج کی شروعات کریں ۔ہمیں اب شہر میں کام کرنا ہے ۔اس لئے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ جھگڑا نہ کریں ۔انہوں نے پولس ڈپارٹمنٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی پارٹی کے لوگ ہوں جو جھگڑا کرتے ہیں ان پر قانونی کارروائی کریں لیکن کسی بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونا چاہیے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com