میئر چناؤ : انتظار کی گھڑیاں ختم، میئر عہدہ کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی کا اعلان


میئر چناؤ : انتظار کی گھڑیاں ختم، میئر عہدہ کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی کا اعلان 


کون ہوگا میئر، لیڈیز یا جنیٹس؟ اسی ہفتہ ہوگا فیصلہ، وزارت شہری ترقیات کا مکتوب جاری 


ممبئی : 19 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، کارپوریشن چناؤ میں عوام نے اپنے پسند کے امیدواروں کو منتخب کرلیا ہے اور اب عوام کی جانب سے منتخب اراکین بلدیہ میئر کا چناؤ کرینگے، میئر چناؤ کیلئے سب سے ایم ریزرویشن قرعہ اندازی کی اشاعت ضروری ہے ۔میئر عہدہ کیلئے لیڈیز ریزرویشن کیا جاتا ہے یا جینٹس؟ اس کیلئے مہاراشٹر کے 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے ریزرویشن کیلئے قرعہ اندازی کے متعلق وزارت شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر نے آج ایک حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ہوئے کارپوریٹرس کے چناؤ کے بعد اب میئر کے عہدہ کے لیے ریزرویشن قرعہ اندازی 22 جنوری بروز جمعرات کو کونسل ہال، 6 ویں منزل، منترالیہ، ممبئی میں صبح 11.00 بجے سے وزیر مملکت برائے شہری ترقی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ اس طرح کا ایک حکمنامہ وزارت شہری ترقیات کے ڈپٹی سیکرٹری انیرودھ جیوڑیکر نے جاری کیا ہے جس کی ایک کاپی معلومات کیلئے  وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری،  پرنسپل سکریٹری برائےڈپٹی چیف منسٹر (شہری ترقی/مالیات)، ایڈیشنل چیف سکریٹری منترالیہ، ممبئی کے سینئر پرسنل اسسٹنٹ وغیرہ کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے