کانگریس صدر و مجلس ایم ایل اے پر آصف شیخ کی سخت تنقید، سیکولر فرنٹ کو ووٹ دینے عوام سے کی اپیل



کانگریس صدر و مجلس ایم ایل اے پر آصف شیخ کی سخت تنقید، سیکولر فرنٹ کو ووٹ دینے عوام سے کی اپیل 



مفتی اسمٰعیل نے چونا بھٹی و بیلباغ وارڈ میں ایسا امیدوار دیا ہے جو صبح اٹھ کر تاش کے پتوں کا حساب کتاب دیکھتا ہے


مالیگاؤں : (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں کیونکہ ہماری لڑائی فرقہ پرستوں سے ہے ۔کارپوریشن پر بھگوا اقتدار نہ پہنچ سکے اس لیے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں ۔راجہ نگر، بیلباغ و چونا بھٹی وارڈ 80 فیصد تعلیم یافتہ، دیندار و ملی رہنماؤں کا علاقہ ہے یہاں سے مفتی اسمٰعیل نے ایک امیدوار ایسا دیا ہے جو صبح اٹھ کر تاش کے پتوں کا حساب کتاب دیکھتا ہے وہ کیا عوام کے کام کریگا ۔مفتی اسمٰعیل نے اسلام پورہ وارڈ میں بھی ایسے ہی امیدوار دیئے ہیں ۔اور بات بھی گشت کررہی ہے کہ انہوں نے بھاری رقم لیکر ٹکٹ تقسیم کیا ہے اب ایسے امیدواروں کو شکست دینا عوام کیلئے ضروری ہوگیا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف راجہ نگر میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ راجہ نگر کی بستی پر جب مصیبت آئی تب یہاں کا کارپوریٹر خاموش تماشائی بنا ہوا تھا ۔وارڈ کے مسائل حل نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے آپکو اچھا کارپوریٹر بتاتے ہو تو پھر بستی والوں کو سات بارہ کا اتارہ کیوں دلوایا؟ آصف شیخ نے کہا کہ وارڈ میں کوئی تعمیری کام نہیں بلکہ ٹھیکہ داری کر دھندہ کیا گیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ایک ہی وارڈ سے تین تین امیدوار کیوں؟ کیا انہوں نے اس وارڈ کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ بستی کا مسئلہ، جنم داخلہ معاملہ اور ایس آئی آر میں ہونے والی پریشانی کو دور کرنے اور فرقہ پرستوں کو جواب دینے کیلئے عوام سماجوادی پارٹی کے سائیکل نشان اور اسلام پارٹی کے رکشا نشان پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس موقع پر رضوان میمن، حافظ انیس اظہر، عبد اللہ مبارک اور آصف مگا ممبر و عارف پہلوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم چن کر آئے تو وارڈ کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے