ایک دو ووٹ دیکر اپنی ووٹ ضائع نہ کریں ، چاروں ووٹ رکشا نشانی پر دیں، وارڈ نمبر 8 میں I.S.L.A.M پارٹی کی تشہیری میٹنگ
مالیگاؤں : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں عوام چاروں ووٹ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں کو دیں ۔کسی کی باتوں میں نہ آکر ایک دو ووٹ بھی کسی کو نہ دیں کیونکہ آپکی ایک دو ووٹ جانے سے ووٹ کی اہمیت ختم ہوجائے گی اور وہ امیدوار چن کر بھی نہیں آئے گا ۔اپکو چاروں ووٹ رکشا نشانی پر دینا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار اجو لہسن والا نے کیا، موصوف وارڈ نمبر 8 نہال نگر میں منعقدہ اسلام پارٹی کی خواتین کی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف کارپوریشن چناؤ لڑنے کیلئے وارڈ میں نہیں آئے ۔ہم نے وارڈ میں کام کئے ہیں ۔میری پیدائش کے بعد سے میں اسی بستی میں رہے رہا ہوں اور بستی کی عوام کے مسائل ہم سب مل جل کر حل کرتے ہیں ۔لاک ڈاؤن ہو یا بارہ نومبر ہو یا شادی، بیماری، حادثات یا خوشی و غم میں ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور وارڈوں میں کام کاج کرتے رہتے ہیں اور ہم آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں وارڈوں میں مزید کام کرینگے ۔اس موقع پر انہوں نے عوام بالخصوص خواتین سے کہا کہ شہر کی حفاظت کیلئے سیکولر فرنٹ کو کامیاب کریں ۔شہر بھر میں جہاں جہاں سیکولر فرنٹ کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس موقع پر نہال انصاری، جلیل شاہ سمیت دیگر ذمہ داران و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com