بیڑ کے ماجلگاؤں میں اے ٹی ایس کی کارروائی ، چار افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاتور بینک کھاتوں میں جمع شدہ رقم تقریباً پانچ کروڑ کی جانچ شروع، دو افراد زیر حراست
اورنگ آباد : 9 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ آباد ضلع (چھترپتی سمبھاج نگر) کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) نے بیڑ کے ماجلگاؤں کے پترود گاؤں میں کارروائی کی ہے۔ اہلیہ نگر کے فیضانِ کنزول ایمان ٹرسٹ کے رجسٹریشن نمبر کا استعمال کرتے ہوئے لاتور میں گلزار رضا ٹرسٹ کے نام پر پانچ مختلف کھاتے کھولے گئے اور مذہبی کام کے نام پر 4 کروڑ 73 لاکھ 67 ہزار 503 روپے کا فنڈ جمع کیا گیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر کے اے ٹی ایس نے چھاپہ مار کر متعلقہ رقم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے سلسلے میں دو لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ماجلگاؤں پولس اسٹیشن میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چار افراد میں عمران کلیم شیخ (صدر بازار امباجوگئی)، مزمل نور سید (ستار گلی پترود)، احمد الدین قیصر قاضی (روضہ محلہ، کیج) اور توفیق جاوید قاضی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم مزمل نور اور احمد الدین قاضی نامی دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دستاویزات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ گلزار رضا نامی ٹرسٹ پتروڈ میں غلط رجسٹرڈ ہے۔ لاتور کے ایکسس بینک میں اس ٹرسٹ کے نام پر پانچ بوگس اکاؤنٹس بنائے گئے تھے۔ اس اکاؤنٹ میں چار کروڑ روپے جمع تھے۔
ابتدائی معلومات ہیں کہ یہ رقوم مذہبی کاموں کے تناظر میں جمع کی جا رہی ہیں۔ جب ضلع بیڑ کے تمام تعلقہ کے سیکنڈری رجسٹرار دفاتر سے گلزار رضا ٹرسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو وہاں بھی ان کا رجسٹریشن نہیں ملا۔ ٹرسٹ یا تنظیم کو اپنا عمل چیریٹی کمشنر کے پاس رجسٹر کرانا چاہیے تھا۔ جب مذکورہ ٹرسٹ کے بارے میں چیریٹی کمشنر کے دفتر سے بھی معلومات حاصل کی گئیں تو بتایا گیا کہ یہ ٹرسٹ رجسٹرڈ نہیں ہے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی شکایت میں کہا گیا ہے کہ گلزار رضا ٹرسٹ کے چیئرمین عمران شیخ، سید مزمل وائس چیئرمین، عصام الدین قیصر قاضی سیکرٹری اور توفیق قاضی ٹرسٹی ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں رجسٹرڈ ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اے ٹی ایس مزید جانچ کررہی ہے کہ آیا اس رقم کو کہاں اور کیوں استعمال کرنے کیلئے جمع کیا گیا ہے؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com