بی جے پی میئر بنانے کے بعد مالیگاؤں سے بدلہ لیگی، مستقیم ڈگنیٹی کا سنسنی خیز انکشاف
ایم آئی ایم و بی جے پی کی سیاسی دوستی کا راز فاش، پیسوں کی ریل پیل سے مجلس لیڈران سے عوام ناراض
وارڈ نمبر 15 میں خواتین کی پرہجوم میٹنگ، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کا خطاب، ببلو قریشی کی رابطہ آفس کا افتتاح
مالیگاؤں : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کی تشہیری مہم شاب پر آچکی ہے ۔سیاسی لیڈران عوام میں رائے عامہ ہموار کرنے کے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، سماجوادی پارٹی و انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی سے امیدواری کررہے وارڈ نمبر 15 کے خالد شیخ رشید، ببلو قریشی، رفیق کھجور والے اور جمشید پترے والے کی الیکشنی تشہیر کیلئے آج خواتین کی پرہجوم میٹنگ کا انعقاد گولڈن نگر میں واقع شکیل رسول کی ہوٹل کے سامنے گارڈن میں کیا گیا ۔اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ آج شہر کو بچانے کا وقت ہے، کارپوریشن چناؤ پہلے کی طرح نہیں ہورہے ہیں اس مرتبہ کا چناؤ فرقہ پرستوں سے سخت مقابلے کا ہے ۔جنم داخلہ معاملہ ،ایس آئی ٹی اور ایس آئی آر میں مسلمانوں کو پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے ۔آج گیارہ مہینوں سے ہماری بہن غزالہ پروین جیل میں بند ہے ۔انکے ساتھ 20 افراد بھی جیل میں ہے انکی رہائی کیلئے لڑنے والے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی ہی ہے ۔شان ہند نے کہا کہ آج سیکولر فرنٹ کو ووٹ کرنا اور اقتدار دینا نہایت ضروری ہے ۔ورنہ کارپوریشن میں فرقہ پرستوں کو اقتدار مل گیا تو سیکڑوں غزالہ کو جیل میں ڈال دیا جائے گا ابھی بھی ہزاروں افراد پر جنم داخلہ معاملہ کی سختی کی تلوار لٹک رہی ہے ۔ہمیں شہر کی حفاظت کرنا ہے تو فرقہ پرستوں کو بچانا ہے ۔اس لئے شہریان انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آکوٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کی سیاسی دوستی کا راز فاش ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ مالیگاؤں میں بھی بی جے پی مجلس کی مدد سے میئر بنانے کا دعویٰ کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے وزیر کا مالیگاؤں کارپوریشن میں میئر بنانے کا دعویٰ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ آکوٹ کی طرح مالیگاؤں میں بھی مجلس کو ساتھ لیکر میئر بنانے جارہی ہے اگر اسے روکنا ہے تو مالیگاؤں کی عوام کو سیکولر فرنٹ کو ووٹ کرکے کامیاب کرنا ضروری ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر بی جے پی مجلس کی مدد سے میئر بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ مالیگاؤں کی عوام سے پارلیمنٹ چناؤ کا بدلہ اور سختی سے لیگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مجلس لیڈران پر بالخصوص مالیگاؤں اور اورنگ آباد میں انکی ہی پارٹی کے لوگ لاکھوں روپے لیکر ٹکٹ دینے کا جو الزام لگا رہے ہیں اس سے عوام ناراض ہے ۔وفاداروں کو چھوڑ کر ٹھیکہ داروں کو، منشیات کے دھندہ کرنے والوں کو ٹکٹ دیا جارہا ہے ۔امتیاز جلیل پر اورنگ آباد میں حملہ ہونا افسوس ناک بات ہے جمہوریت میں پیسوں کی ریل پیل اور حملہ کی اجازت نہیں ہے لیکن ناراضگی ظاہر کرنے کیلئے عوام اپنا ووٹ مجلس کے امیدواروں کیخلاف دیں اور سبق سکھایا جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مجلس کے پانچ وارڈوں و بھی سیکولر فرنٹ کی سیٹ کامیاب ہونے جارہی ہے ۔عوام نے تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے ۔خواتین کی اس میٹنگ کے بعد ببلو قریشی کی رابطہ آفس کا افتتاح سیکڑوں افراد کی موجودگی میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں کیا گیا ۔یہاں انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین چھوڑ کر سیکولر فرنٹ میں شامل ہونے والے آصف بنداس و دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر جمشید پترے والے، ببلو قریشی، رفیق کھجور والے، ملک شیخ رشید سمیت وارڈ کے سرکردہ افراد موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com