ہم کسی بھی صورت میں بی جے پی کا میئر بننے نہیں دینگے، عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں :آصف شیخ
پچپن محلوں پر مشتمل وارڈ نمبر تین میں بنیادی سہولیات و تعمیری کام ہم نے ہی کئے ہیں :صغیر ممبر
بستیوں کی حفاظت، سات بارہ اتارا اور ایس آئی آر تک شہریان کی حفاظت کرنے کا وعدہ :شان ہند
مالیگاؤں : 6 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے اتحاد بنام سیکولر فرنٹ کو عوام کامیاب کریں ۔ہم نے شہر سمیت مضافات میں بھی تعمیری کام کئے ہیں ۔وارڈ نمبر تین کھیت تھا یہاں عوام نے آکر بستی بسائی اور ہم نے یہاں بنیادی سہولیات فراہم کی، اب مزید یہاں تعمیری کام کرینگے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف وارڈ نمبر تین پاک پنجتن چوک میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا آج جنم داخلہ معاملہ میں عوام کو پریشانی جھیلنا پڑی، آگے ایس آئی آر آنے والا ہے ۔ہم نے جنم داخلہ معاملہ میں بھی عوام کی مدد کی اور اب ایس آئی آر میں بھی ٹیبل لگا کر مدد کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم عوام کو پریشانی سے راحت دلائیں گے ۔انکی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔آصف شیخ نے شان ہند نہال احمد، صغیر ممبر، جاوید انیس اور عثمان چیک کی والدہ کیلئے ووٹ دینے عوام سے اپیل کی ۔اس موقع پر صغیر ممبر نے کہا کہ 55 محلوں پر مشتمل وارڈ نمبر تین میں ہم نے بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ تعمیری کام کئے ہیں ۔وارڈ کے تقریباً 25 سے زائد علاقوں میں کام مکمل کئے گئے ہیں اور ہمارے امیدوار تجربہ کار پڑھے لکھے ہیں ۔ہم آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں مزید تعمیری کام کرینگے ۔صغیر ممبر نے کہا کہ ہمارے سامنے مخالف پارٹی کے تمام امیدواروں کی شخصیت عوام میں خراب ہے ۔توڑی بازی کرتے ہیں ۔نشہ آور اشیاء فروخت کرتے ہیں اگر عوام نے انہیں موقع دیا تو وارڈ میں کام کاج نہیں ہونگے بلکہ مزید وارڈ خراب ہوجائے گا اس لئے عوام اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔اس میٹنگ میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہم وارڈ میں عوام کے بنیادی کاموں کیساتھ ساتھ پورے شہر میں گھروں کی حفاظت، 7/12 اتارہ اور مسجدوں کے تعمیری کام کے اجازت نامے و جنم داخلہ اور ایس آئی آر پر رہنمائی کرینگے، عوام کو کارپوریشن سے ہر قسم کی سہولت فراہم کرینگے، ایس آئی آر میں کسی بھی شہری کو پریشان نہیں ہونے دینگے ہر ایک کی مدد کرینگے ۔اس موقع پر جاوید انیس نے کہا کہ سویپر کالونی، 36 کھولی اور دیگر علاقوں کے مسائل حل کرنے ہم اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی کے امیدوار آصف شیخ کی سرپرستی میں کام کرینگے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چار ووٹ دینے جائیں تو رکشا اور سائیکل نشان کی بٹن دبا کر سیکولر فرنٹ کو کامیاب کریں۔اس موقع پر رضوان میمن وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com