26 جنوری کو جشن یوم جمہوریہ، ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی



26 جنوری کو جشن یوم جمہوریہ، ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی


انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے تمام ورکروں اور ذمہ داران سے شرکت کی اپیل 


مالیگاؤں : 24 جنوری (پریس ریلیز) جشن یوم جمہوریہ ہند پر ملک کی عوام بالخصوص اہالیان مالیگاؤں شہر کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرنے و دستور ہند کے قیام و دستور نے دیئے حقوق کو یاد کرنے اور آئین ہند کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 26 جنوری بروز پیر کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر جشن یوم جمہوریہ و پرچم کشائی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر رسم پرچم کشائی صبح 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر سابق رکن اسمبلی و انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قائد و بانی آصف شیخ رشید کے دست مبارک سے انجام دی جائے گی ۔اس طرح کی اطلاع پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد و مقامی صدر اعجاز عمر نے دی ۔پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ دستور ہند نے ہر ہندوستانی شہری کو حقوق دیئے ہیں اور اس دستور کو بنانے والے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سمیت دستور ساز کمیٹی کے مجاھدین کی قربانیوں کو عوام تک پہنچانے کے مقصد سے ملک عزیز کی محبت قائم کرنے کیلئے اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں دستور ہند کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہیں، جمہوریت کے معنی و مفہوم کو بدلا جارہا ہے ۔دستور ہند کی بقاء و ملک کی سالمیت و بھائی چارہ کو عام کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کو عوام کے سامنے لانے کے مقصد سے جشن یوم جمہوریہ پر آصف شیخ خطاب کرینگے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے تمام ہی عہدیداروں، کارپوریٹرس و سابق کارپوریٹرس، ورکروں ہمدردوں سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقد ہونے والے رسم پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت کی اپیل و گزارش کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے