ہمارے پاس میئر کیلئے جادوئی عدد موجود لیکن.... سیکولر فرنٹ کی پریس کانفرنس


ہمارے پاس میئر کیلئے جادوئی عدد موجود لیکن.... سیکولر فرنٹ کی پریس کانفرنس 



صرف میڈیا میں حمایت کا بیان دینے کے علاوہ مفتی اسمٰعیل کا ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا



مالیگاؤں : 24 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والے سیکولر فرنٹ میئر بنانے کی تیاری کرچکا ہے ۔I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی کے 40 کارپوریٹرس کیساتھ سیکولر فرنٹ اقتدار سازی کیلئے میئر بنانے جارہا ہے اور لیکن ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی تعمیر و ترقی اورفرقہ پرستی کے خاتمہ و شہر کی بقاء و تحفظ کیلئے مفتی اسمٰعیل کی مجلس اتحاد المسلمین ہمیں سپورٹ کریں تاکہ مل جل کر کام کیا جاسکے اور اس مقصد کے تحت مفتی اسمٰعیل کے سیکولر فرنٹ کو حمایت دینے والے بیان کے سامنے آنے کے بعد سیکولر فرنٹ نے باقاعدہ طور پر ذمہ داران کا ایک وفد مفتی اسمٰعیل سے ملاقات کیلئے بھیجا تھا ۔اس وفد کو انہوں نے یقین دلایا تھا کہ ہم حمایت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن اس تعلق سے رائے مشورہ کے بعد فیصلہ کرینگے۔اور اسی درمیان مفتی اسمٰعیل حیدرآباد گئے اور مالیگاؤں واپس آئے پھر مجلس اتحاد المسلمین ریاستی صدر امتیاز جلیل نے بھی مالیگاؤں پہنچ کر میڈیا میں سیکولر فرنٹ کو حمایت دینے کا اعلان کیا لیکن یہ سارے بیانات و حمایت دینے کے اعلانات محض میڈیا تک محدود رہ کر عوامی بحث کا موضوع بن کر رہ گئے ہیں زمینی سطح پر مفتی اسمٰعیل یا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا ۔میئر بنانے کیلئے مفتی اسمٰعیل کی جانب سے سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران کے پاس کوئی وفد نہیں آیا اور نہ ہی انکی طرف سے کوئی بات چیت آگے بڑھی ۔اس طرح کی تفصیلی گفتگو میڈیا نمائندوں سے کرتے ہوئے سیکولر فرنٹ کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس میئر بنانے کیلئے جادوئی عدد موجود ہیں اور ہم میئر بنانے کی تیاری کر چکے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ شہر کو فرقہ پرستی بچانے اور تعمیر و ترقی کیلئے سب ایک ساتھ مل جل کر کام کریں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔انہوں نے آج پھر ایک بار مفتی اسمٰعیل سے درخواست کی کہ وہ سیکولر فرنٹ کی اپیل پر غور کرتے ہوئے مثبت جواب دیں ہم انکے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میئر ان شاء اللہ ہمارا یعنی مالیگاؤں کی عوام کی پسند کا ہوگا کیونکہ عوام نے سیکولر فرنٹ کو مینڈیٹ دیا ہے اور یہ مینڈیٹ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے و شہر کی بقاء و تعمیر و ترقی کیلئے دیا ہے اور ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔اس موقع پر سیکولر فرنٹ کے اعجاز عمر سہیل عبد الکریم وغیرہ موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے