اعجاز بیگ کی دھمکی کیخلاف مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں وارڈ نمبر 18 کے امیدواروں کی ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات


اعجاز بیگ کی دھمکی کیخلاف مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں وارڈ نمبر 18 کے امیدواروں کی  ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات 


مالیگاؤں : 12 جنوری ( بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 18 کے کانگریس کے امیدوار اعجاز بیگ نے دو دن قبل ایک میٹنگ لے کر کھلے عام دمکی دی ہے کہ اسپتال میں پہنچنے کے بعد صرف لیڈران عیادت کے لئے آتے ہیں ۔ جمہوریت میں اس طرح کی باتیں سیاسی پارٹیوں اور اُمیدواروں کو زیبا نہیں دیتی۔ اس طرح کی بیان بازی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس طرح کے مطالبے کی یکسوئی کے لئے سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مستقیم ڈکٹیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے آج پولس کنٹرول روم پہنچ کر شہر ASP تیگ بیر سنگھ سندھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 18 کے امید وار حافظ انیس اظہر ، خاتون امیدوار کے شوہر عبد اللہ مبارک کے علاوہ عبد الحلیم صدیقی وغیرہ موجود تھے ۔ ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ الیکشن تعمیر و ترقی اور کام کاج کی بنیاد پر  لڑا جائے لیکن وارڈ نمبر 18 کے اُمیدوار کی زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے اس لئے وہ مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ راجہ نگر کی عوام کے خلاف بھی غلط باتیں اُجا گر کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج شہر اے ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے اس طرح کی باتیں کرنے و دھمکی دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے