کارپوریشن چناؤ : وارڈ نمبر 18 کے اُمیدواروں عبداللہ مبارک و حافظ انیس اظہر کا حلف نامہ جاری
ٹھیکیداری ، کمیشن خوری سے نجات ، بیت المال تحفظ مہم کا آغاز، وارڈ نمبر 18 کی عوام ٹھیکہ داری سے نجات کیلئے رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں
مالیگاؤں ، 13 جنوری (پریس ریلیز) مالیگائوں کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کسی اُمیدوار نے بدعنوانی ، کمیشن خوری ، ٹھیکیداری نہ کرنے کا حلف نامہ اسٹامپ پیپر کے ساتھ افیڈیویٹ کرتے ہوئے انتخابی سیاست میں ایک نئی سوچ اور ایک نیا نظریہ دیا ہے ۔
وارڈ نمبر 18 سے لیڈیز سیٹ پر اسلام اور سماجوادی پارٹی کے مشترکہ اُمیدوار عبداللہ مبارک عبدالحلیم صدیقی نے آج اپنے وارڈ نمبر 18 میں انتخابی تشہیری مہم کے اختتامی مرحلے میں چونکا دینے والے 3 اقدامات اُٹھائے ۔جن میں (۱) حلف نامہ جاری کرتے ہوئے عوام اور محلے کے بزرگوں کے درمیان کھڑے رہ کر حلف لیا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو نہ بدعنوانی کریں گے ، نہ کمیشن خوری کریں گے اور نہ ہی ٹھیکیداری کو اپنا شعار بنائیں گے ۔ اسی طرح (۲) دوسرا قدم یہ اُٹھایاکہ بیت المال تحفظ مہم کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن نتیجہ کچھ بھی ہو میں ذاتی طور پر بیت المال کی حفاظت کی تحریک چلاتا رہوں گا۔(۳) بیت المال تحفظ تحریک کے نام پر شہریان مالیگائوں سے فی نفر Rs.10/-کا چندہ BARCODEاسکینر کے ذریعے طلب کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ جو لوگ برائی کو اپنے ہاتھ سے روکنے کا ایمانی جذبہ رکھتے ہیں وہ گھر کے ہر فرد کی جانب سے دس دس روپیہ ادا کریں ۔ الیکشن کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے آمدنی ڈکلیئر کی جائے گی اور یہ تحریک پانچ سال تک جاری رہے گی ۔
اس موقع پر حافظ انیس اظہر نے بھی اسی طرح کا حلف نامہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھگوا میئر کو روکنے کیلئے کارپوریشن چناؤ میں عوام بالخصوص وارڈ نمبر 18 کی عوام سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کو دو رکشا اور دو سائیکل نشان پر ووٹ کریں اور ٹھیکہ داری کا خاتمہ کریں ۔اس موقع پر یاسین باگلا بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com