مودی کو پرائمر منسٹر بنانے کا کریڈٹ اکبر الدین اویسی کو جاتا ہے: پرویز صدیقی
عوام سماجوادی و I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں، صدیقی کا مالیگاؤں دورہ
مالیگاؤں : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سماجوادی پارٹی سیکولر ازم کو ماننے والی پارٹی ہے ۔کمیونل وائلینس کیخلاف سماجوادی پارٹی سیکولر ازم کو ترجیح دیتی ہے ۔سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں و پسماندہ طبقات کی ہمیشہ بھلائی کی ہے لیکن 2012 میں اکبر اویسی کی پندرہ منٹ والی ویڈیو سے پورے ملک میں ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچا اور ہندو ووٹ بینک ایک طرف ہوگئی اور مودی 2014 کے چناؤ میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے میں کامیاب ہوئے ۔مودی کو پرائمر منسٹر بنانے کا کریڈٹ اکبر الدین اویسی کو ہی جاتا ہے، اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے ریاستی آبزرور پرویز صدیقی نے کیا ۔موصوف دھولیہ مالیگاؤں دورہ کی مناسبت سے مالیگاؤں میں واقع سماجوادی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں اویسی نے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کیلئے مسلم امیدوار کا نام پیش کردیا جس سے ہندو ووٹ ایک طرف ہوگئی اور مسلم ووٹ ایک طرف جس کے سبب بی جے پی کو فائدہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم لیڈران پورے ملک میں سیاسی ماحول خراب کررہے ہیں۔ایک طرف پورے ملک میں سیکولر لیڈران پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر مقدمہ درج ہوجاتا ہے اور دوسری طرف اویسی برادران پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی اسکا کیا مطالب نکالا جائے ۔پرویز صدیقی نے کہا کہ ایم آئی ایم کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ سماجوادی پارٹی کے پاس ایک ویژن ہے ہم شہر میں بنیادی سہولیات کے ساتھ تعمیر و ترقی کرینگے،انہوں نے دھولیہ اور مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجوادی پارٹی کے سائیکل نشان اور I.S.L.A.M پارٹی کے رکشا نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com