کارپوریشن چناؤ کو لیکر سماجوادی پارٹی کی میٹنگ، I.S.L.A.M پارٹی سے اتحاد کا اعلان جمعہ کو
مالیگاؤں : 11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات کو لیکر سماج وادی پارٹی نے بھی جمعرات کو مشورتی و فیصلہ کن میٹنگ کا انعقاد رابطہ آفس آگرہ روڈ پر کیا ۔ اس موقع پر رائے مشورے کے بعد طے کیا گیا کہ سماج وادی پارٹی اور اسلام پارٹی کے بیچ اتحاد کیا جائے گا ، لیکن کچھ وجوہات پر حتمی فیصلہ باقی ہے جس کا اعلان جمعہ کو دادی دادا پارک نور باغ میں ایک جمبو جیٹ پریس کانفرنس اسلام پارٹی اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے منعقد کرتے ہوئے کیا جائے گا ۔ مستقیم ڈگنیٹی اور شانِ ہند نے آصف شیخ کی اسلام پارٹی سے کس بنیاد پر سیاسی سمجھوتہ کیا جائے؟ اور کتنی سیٹوں پر چنائو لڑا جائے گا؟ حکمت عملی کیا ہوگی؟ جیسے عنوان کا خلاصہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ اس طرح کا فیصلہ سماجوادی پارٹی کی میٹنگ میں ہوا ۔اس موقع پر پارٹی کے خواہش مند امیدواروں اور ذمہ داران کیساتھ دھولیہ سماجوادی پارٹی کے صدر گڈو کاکر بھی موجود تھے جنکا استقبال مستقیم ڈگنیٹی نے کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com