کیا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد ہوگا؟، جمعہ کو پریس کانفرنس



کیا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد ہوگا؟


کارپوریشن چناؤ و سیاسی اتحاد کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی میٹنگ


مالیگاؤں : 11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی ہنگامی و فیصلہ کن میٹنگ کا انعقاد جمعرات کو رات 8 بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر اعجاز عمر کی صدارت میں ہوا ۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی سے اسلام پارٹی کے سیاسی اتحاد پر رائے مشورے کے بعد اتحاد کا فیصلہ پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید کو دیا گیا ۔یہاں آصف شیخ نے بتایا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہماری 29 سیٹوں (سیٹنگ سیٹوں) کو چھوڑ کر ہم اتحاد کرنے کی سمت بڑھ رہے ہیں لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جلد ہی حتمی فیصلہ لیا جائے گا اور بروز جمعہ کو شام 5 بجے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اسلام پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے امید جتایا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کا میئر کارپوریشن چناؤ پر قابض ہوگا اور ان شاء 40 سیٹوں پر پارٹی اکیلے کامیابی حاصل کریگی اور سماجوادی اتحاد پر ان سیٹوں میں مزید اضافے کا امکان ہمیں نظر آتا ہے بشرطیکہ پارٹی کے امیدوار اتحاد و اتفاق و مل جل کر چناؤ لڑیں اور قربانی کا جذبہ پیش کریں، ہم کسی کو ناراض نہیں کرینگے ۔اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام ذمہ داران و خواہش امیدواروں کے علاوہ اہم ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے