مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا قیام، کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد کا اعلان
مالیگاؤں کی بقاء و تعمیر و ترقی کیلئے نہال احمد و شیخ رشید خاندان کا پہلی بار سیاسی گٹھ جوڑ
تعلیم یافتہ افراد، نوجوانوں، مذہبی جماعتوں، بنکروں اور خواتین سے تعاون کی اپیل، پریس کانفرنس کا انعقاد
مالیگاؤں : 12 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ہمیشہ سے ایک دوسرے کے سیاسی مخالف گھرانے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے۔مالیگاؤں کارپوریشن انتخابات سے پہلے ہم نے شہر کے مفاد میں ایک ساتھ آنے کا فیصلہ لیا۔پارلیمنٹ و اسمبلی چناؤ کے بعد مالیگاؤں شہر پر نت نئی مصیبتیں آئیں اور اس کے سدباب کیلئے ہم نے پہلے شہر کی بقاء کو اولیت دی ۔جس کو عوام نے پارلیمنٹ و اسمبلی میں نمائندہ بنا کر بھیجا وہ خاموش رہے لیکن ہمیں شہر کا مفاد عزیز ہے اور اسی کے بعد ہم نے آج کارپوریشن چناؤ کو لیکر سیاسی اتحاد کا فیصلہ لیا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سابق ایم ایل اے و انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قائد آصف شیخ نے کیا ۔موصوف جمعہ کو شام پانچ بجے نور باغ کلچرل سیٹر دادا دادی پارک میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخطاب تھے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ سماجوادی پارٹی اور اسلام پارٹی کارپوریشن چناؤ ایک ساتھ لڑینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ سیاسی اتحاد ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر مالیگاؤں شہر کے روشن مستقبل کیلئے ، شہر کی عوام کی حفاظت کیلئے، فرقہ پرستوں سے شہر کو بچانے کیلئے آج کیا گیا ہے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ و اسمبلی انتخابات کے بعد سے فرقہ پرستوں کی جانب سے مالیگاؤں کو روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کے نام پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، جنم داخلہ معاملہ میں شہریان کو نشانہ بنایا گیا، کئی مرد و خواتین جیل میں قید کردیئے گئے ۔ایسے حالات میں جنکی ذمہ داری تھی وہ خاموش تھے ۔پھر ہم نے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی بنیاد گزشتہ 26 جنوری کو رکھی تب سے لیکر آج تک ہم شہریان کی بقاء و تحفظ کیلئے لڑ رہے ہیں ۔شہر کو فرقہ پرستوں سے بچانے کیلئے ہم نے اتحاد کیساتھ چناؤ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔اس طرح کا اعلان بھی آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور اسلام پارٹی کے سیاسی اتحاد کے تحت ہم نے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا قیام کیا۔ہم شہر بھر میں ایک ساتھ چناؤ لڑینگے ۔آصف شیخ نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اقتدار کارپوریشن پر آتے ہی جنم و میت داخلوں کو قانونی طور پر عوام کو فراہم کرنا، ایس آئی آر کے ذریعے عوام کی مدد کرنا، ووٹر لسٹ میں ہر ایک کا نام شامل کرنا ہمارا فرض ہوگا ۔اسی طرح وقف ترمیمی قانون کی روشنی میں مسجد، مدرسہ، درگاہ، خانقاہ کے تعمیری کاموں کے اجازت نامے فراہم کروانے کی کوشش کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کو فرقہ پرستوں سے بچانے کیلئے بہت سنجیدگی سے عوام کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے ۔ہمارے ساتھ تجربہ کار سیاسی شخصیات موجود ہیں جو عوام کے کام کاج کو انجام دیگی۔ہمارے ساتھ تجربہ کار سیاسی و تعلیمی افراد موجود ہیں۔آصف شیخ نے شہر کے تعلیم یافتہ افراد، نوجوانوں، بنکروں، مزدوروں اور مذہبی جماعتوں اور خواتین سے تعاون کی اپیل کی کہ اس اتحاد کو کامیاب کریں ۔آصف شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکولر فرنٹ میں ہم خیال سیاسی جماعت کا تعاون رہا تو اسے بھی شامل کرنے پر غور کیا جائے گا ۔
اس پریس کانفرنس سے سماجوادی پارٹی کے ریاستی یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ کو لیکر سماجوادی پارٹی اور اسلام پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔نہال احمد و شیخ رشید گھرانے میں پہلی بار ہوا سیاسی اتحاد ہوا ۔
شہر میں 80 فیصد ووٹرس نہال احمد و شیخ رشید کے حمایتی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کو عوام اکثریت سے کامیاب کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر میں 80 فیصد کام کاج کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔موجودہ ایم ایل اے عوامی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ،شہریان پر مصیبتیں ارہی ہیں عوام بے یار و مددگار نظر ارہے ہیں۔ایسے حالات میں ہمیں اقتدار ملتا ہے تو ہم پہلی تجویز جنم داخلہ معاملہ میں تحصیلدار کے لیٹر کی فارینسک جانچ کروا کر دوبارہ جنم داخلہ جاری کرینگے ۔دوسرا کام کارپوریشن میں مسلم ملازمین کو نوکری دینے کی کوشش کرینگے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایکےشہر، ایک آواز، مالیگاؤں شہر سیکولر فرنٹ کا نعرہ ہے ۔ہم پوری طاقت سے چناؤ لڑینگے اور ان شاء اللہ شہریان کا میئر ہمارے گٹھ بندھن سے منتخب ہوگا ایسی امید ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم میں کوئی اگریمنٹ نہیں ہوا ہے بھروسہ ہی سے بڑا اگریمنٹ ہے ۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہمارے لئے شہر کا تحفظ و ترقی ضروری ہے ۔تمام برادری، سماج،مسلک اور مذہبی جنون سے اوپر اٹھ کر شہر کی بقاء اول ہے۔عوام کو اب برداری واد سے اوپر اٹھنا ہوگا ۔شیخ رشید خاندان اور زرداری نہال احمد خاندان کے سیاسی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہم نے شہر کے مفاد کو ترجیح دی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام بھی اس موقع پر ہمارا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد کا ہونا شہر کی بقاء کیلئے ہے ۔ہمارے پاس شہر کے کچھ و پکے علاقوں سے امیدواروں کی لمبی فہرست ہے اور امید ہے کہ عوام ہمیں اکثریت نوازیں گی ۔اس پریس کانفرنس میں اعجاز عمر نے بھی عوام سے مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔یہاں دونوں پارٹیوں کے ذمہ داران و عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com