کارپوریشن چناؤ: I.S.L.A.M پارٹی کے30 رکنی جمبو جیٹ پارلیمنٹری بورڈ کا اعلان



کارپوریشن چناؤ: I.S.L.A.M پارٹی کے30 رکنی جمبو جیٹ پارلیمنٹری بورڈ کا اعلان



چناؤ لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویو، چناؤی سرگرمی کا جائزہ اور ناموں کو قطیعت دینے کا اختیار



مالیگاؤں : 14 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے جہاں ایک طرف الیکشن ڈپارٹمنٹ پوری تیاری کر چکا ہے ۔ایک دو روز میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ممکن ہے ۔وہیں دوسری طرف انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا اعلان ہوگیا ۔کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی نے اپنے امیدواروں کو قطیعت دینے کیلئے 30 رکنی پارلیمنٹری بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔اس بورڈ میں شہر کے مختلف حصوں سے پارٹی کے ذمہ داران شامل ہیں، پارلیمنٹری بورڈ طئے کریگا کہ کس امیدوار کو کہاں سے چناؤ لڑنے کا موقع دیا جائے؟ امیدواروں کی سیاسی سرگرمی، وارڈ میں پوزیشن، انٹرویو اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیکر امیدواروں کو فائنل کیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس پارلیمنٹری بورڈ میں1) نوید احمد مشتاق خطیبِ صاحب 
2) اعجاز  احمد محمد عمر صاحب  3) نثار  شیخ موسیٰ صاحب  4) محمود شاہ غفور شاہ صاحب 5) ہدایت اللہ  عبدالحکیم وکیل صاحب 6)  عبدالکریم موٹو صاحب 7) نثار احمد ٹال والے چچا صاحب 8)  صابر محمد صادق گوہر صاحب9)عتیق خان یوسف خان  بیٹری صاحب 10)  مزمل شیخ اسحاق صاحب 11)حاجی عبدالمجید بکھاروالے صاحب 12)حاجی محمود ایوب قریشی صاحب 982277780013) سلیم  شیخ عبد النبی بھیوا 14)نسیم  خان وزیر خان بھائی صاحب 15) ہارون قاضی صاحب 16) ناصر پلاسٹک والے صاحب 17) عتیق  محمد حسین سر صاحب 18) عتیق الرحمن شیخ عیسیٰ19)چھوٹو موبائل صاحب 20)سلیم پلاسٹک والے صاحب 21) شریف  ممبر صاحب 22)محمد علی محمد عمر خان 23)حاجی یاسین باگلا صاحب 24) آمین سردار صاحب 25) شیخ عقیل حاجی شیخ شفیع صاحب26) نور محمد شہادت خان صاحب 27) زین الدین بی بی صاحب  28) رضوان میمن صاحب 29)آصف بائک انڈیا صاحب30)جمیل منصوری صاحب شامل ہیں جبکہ دو کوارڈینیٹر شیخ ابراہیم دادا میاں ،شیخ شاکر شیخ باقر بھی پارلیمنٹری بورڈ کے اہم عہدوں پر فائز کئے گئے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے