حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی عوام سے اپیل ، شہریان توجہ دیں



حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی عوام سے اپیل ، شہریان توجہ دیں 



مالیگاؤں :(پریس نوٹ) مالیگاؤں شہر کے تمام رائے دہندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025-26 کے لیے حتمی ووٹر فہرستیں معزز ریاستی الیکشن کمیشن کے مورخہ 9 دسمبر کے خط کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے مورخہ 15 دسمبر بروز پیر کو عوام کے معائنہ کے لیے درج ذیل مقامات پر دستیاب کی جارہی گی۔ نیز، حتمی ووٹر لسٹیں میونسپل کارپوریشن کے متفرق ٹیکس وصولی ڈیپارٹمنٹ سے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ شرح (2/- فی صفحہ) کے مطابق فیس وصول کرکے دستیاب کرائی جائیں گی۔اسی طرح وارڈ آفس نمبر 01، موسم پل، وارڈ آفس نمبر 02، عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے قریب پرائمری اسکول، ہزار کھولی، وارڈ آفس نمبر 03، سنڈے وارڈ، پنچ قندیل، اسکول اور وارڈ آفس نمبر 04، مولانا طاہر اسکول، غیاث نگر اور میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس، مولانا ابوالکلام آزاد بھون، قلعہ، الیکشن ڈپارٹمنٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔اسی کیساتھ بغیر تصویر کے حتمی ووٹر لسٹیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی آفیشل ویب سائٹ www.malegaoncorporation.org پر بھی شائع کی گئی ہیں۔اس طرح کی پریس ریلیز رویندر جادھو کمشنرمالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں نے عوام کیلئے جاری کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے