وارڈ نمبر سترہ سے سابق کارپوریٹر تاج الدین ایم آئی ایم کے امیدوار نامزد ،امیدواری ملنے پر مفتی اسمٰعیل و عبد المالک کا شکریہ



وارڈ نمبر سترہ سے سابق کارپوریٹر تاج الدین ایم آئی ایم کے امیدوار نامزد ،امیدواری ملنے پر مفتی اسمٰعیل و عبد المالک کا شکریہ 



مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) نعمانی نگر ،رونق آباد و اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ نمبر 17 سے آصف شیخ کی اسلام پارٹی سے خواہش مند امیدوار سابق کارپوریٹر تاج الدین نے پارٹی کی جانب سے سیاسی وقعت اور امیدواری نہ ملنے پر آصف شیخ و اسلام پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی ۔جمعرات کو امیدواری کا اعلان کیا گیا ۔جس طرح ماضی میں ہم نے وارڈ میں تعمیر و ترقی کے کام انجام دیئے ہیں آئندہ بھی اس سے بہتر کان کرینگے ۔انہوں نے سابق میئر عبد المالک اور یونس عیسٰی و مفتی اسمٰعیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم وارڈ کی عوام اور پارٹی کی امیدوں پر کھرا اتریں گے ۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر معین امام کے بیٹے نے بھی لیڈیز سیٹ پر امیدواری ملنے پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر وارڈ میں نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کر ایکدوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔تاج الدین نے کہا کہ ہم پوری طاقت سے اس پورے پینل کو کامیاب کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے