نوٹری آفیسر ایڈوکیٹ ہدایت اللہ کی نئی آفس کا افتتاح ، ہر قسم کے قانونی تنازعات حل کرنے کا عندیہ
مالیگاؤں ( بیباک نیوز اپڈیٹ ) خانوادہ عبدالحکیم نے جہاں سماجی و عوامی سطح پر خدمات انجام دی ہے وہیں قانون و انتظامیہ کی پاسداری میں بھی اِس خانوادہ نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔اس ضمن میں ایڈوکیٹ ہدایت اللہ کو گورنمنٹ نوٹری آفیسر کا اعزاز حاصل ہوا اور موصوف نے قلب شہر رونق آباد ، بڑی مالیگائوں ہائی اسکول کے سامنے رابعہ مسجد کے بالکل پیچھے مسجد تاج الشریعہ کے سامنے اپنی نئی نوٹری آفس کا افتتاح گزشتہ پیر کو کیا ۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار ایڈوکیٹ سید الطاف و ایڈوکیٹ محمد اسحٰق نے کیا ۔ اِس موقع پر ہدایت اللہ وکیل کے ہمراہ دونوں ہی وکلاء نے کہا کہ دیوانی و فوجداری مقدمات کے علاوہ ہر قسم کے تنازعات جیسے زمین، گھر ، گھریلو تنازعات ، تعلیمی و اساتذہ کے مسائل ، سیاسی و سماجی مسئلے کا حل انتہائی مناسب اور رعایتی داموں میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بیک وقت یہاں تین وکلاء اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ لہٰذا عوام کو اس بات کا علم رہے کہ نوٹری آفس صبح سے لے کر رات گیارہ ،بارہ بجے تک جاری رہے گی ۔ جہاں قانونی و دیوانی معاملات میں رہنمائی کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com