سلیم نگر میں سلیم انور کی ہنگامی میٹنگ، سیکڑوں افراد کی شرکت، I.S.L.A.M پارٹی سے امیدواری کی خواہش
الرضا ہاسپٹل سے لیکر سہارا ہاسپٹل تک، آکٹرائے سے لیکر کارپوریشن کی عمارت تعمیر کرنے تک، شہری سطح پر خدمات کا حوالہ
مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 8 سلیم نگر و اطراف کے علاقوں سے سلیم انور کو امیدواری دی جائے ۔اس طرح کا مطالبہ لیکر جمعرات کی رات 8 بجے سلیم نگر میں واقع سلیم انور کی آفس کے اوپری ہال میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں وارڈ کی عوام بالخصوص نوجوانوں اور بزرگوں نے آصف شیخ رشید و اسلام پارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سلیم انور کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔سلیم انور نے ہمیشہ خانوادہ شیخ رشید کا ساتھ دیا ہے اور عوام کے کاموں کو انجام دیتے آئے ہیں اسی لئے انہیں امیدواری کا موقع ملنا چاہئے ۔اس موقع پر متوقع امیدوار سلیم انور نے کہا کہ ہم نے جہاں وارڈ میں تعمیر و ترقی کی ہے وہیں شہری سیاست میں عوامی و بنیادی سہولیات علاوہ روزگار و تعلیم اور شعبہ طب میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہے جسکی مثال آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان پورہ جیسے مضافات میں ہم نے الرضا چیریٹیبل ہاسپٹل تعمیر کروایا۔ سہارا ہاسپٹل شہر کو دیا ، آکٹرائے سے لیکر کارپوریشن کی عمارت تعمیر کرنے تک ہماری خدمات رہی ہیں ۔ہم نے شہر کو تعمیر و ترقی دی ہے ، شہری سطح پر خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بامبے مرکنٹائل بینک سے لیکر پاور لوم صنعت تک ہمارے برادر لطیف انور نے عوام کو سہولت فراہم کی۔ہم نے علاقے میں خواتین کیلئے سلائی کلاس کے ساتھ دیگر ہنر مندی کورس شروع کئے ۔لطیف انور نے رضا اسپتال کی شکل میں عوام کو اسپتال دیا۔رمضانپورہ علاقے میں ایک بھی اردو اسکول نہیں تھی ، یہاں بھی تاریخی کام انجام دیتے ہوئے لطیف انور نے مالدہ اور دیانہ میں 2 اردو اسکول دیا۔خستہ حال پاورلوم صنعت کو بھی سرکار سے امداد دلانے کی کوشش کی گئی ، بینک سے سبسڈی دلانے کی کوشش کی گئی ۔ہماری خدمات یہی نہیں رکی ۔ہم نے آج بھی عوامی خدمات کو جاری رکھا اور مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ممبران میں بھی میں خدمات انجام دے رہا ہوں۔اس لئے آج میں ان سارے اچھے کاموں کی بدولت آصف شیخ رشید و اسلام پارٹی سے امیدواری کا خواہش مند ہوں اور مجھے امید ہے کہ آصف شیخ رشید مجھ جیسے کام کرنے والے شخص کو امیدوار بنا کر مزید خدمت کا موقع دینگے ۔اس موقع پر فاروق کالیا و دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com