کیا مستقیم ڈگنیٹی دو وارڈ سے چناؤ لڑینگے؟ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری ،دیکھئے تفصیلات
مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات کیلئے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد جمعرات کو شام پانچ بجے مہیش نگر میں واقع مستقیم ڈگنیٹی کے بنگلہ پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جاری کردی، اس ضمن میں سماجوادی پارٹی کے پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران میں اطہر حسین اشرفی، سہیل عبد الکریم، مولانا زاہد ندوی نے میڈیا کو تفصیلات پہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دوسری فہرست میں 6 امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دی ہے۔ان میں وارڈ نمبر 7 حسین جوان کمپاؤنڈ، لالہ نگر،عوامی نگر ،نیا اسلام پورہ، مرچنٹ نگر، شہید عبد الحمید روڈ مشرقی حصہ، انور شعبان نگر، ہزار کھولی، سلام چاچا روڈ سے محمد مستقیم محمد مصطفیٰ ڈگنیٹی، وارڈ نمبر 7 سے عبدالباقی محمد اسماعیل (راشن والا)، وارڈ نمبر 7 سے ساجدہ بانو شیخ عبد الکریم اور وارڈ نمبر7 سے رخسانہ نور محمد کو امیدوار دی گئی ہے ۔اسی طرح گولڈن نگر، عبد اللہ نگر، سردار نگر، دتہ نگر، شفیع آباد، محفوظ کالونی، رحمان پورہ، اعظم پورہ حسن پورہ و اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ نمبر 15 سے زاہدہ محمد رفیق قریشی (ببلو قریشی کی والدہ)اور وارڈ نمبر 16 نجمہ آباد، داتار نگر، شیخ رشید نگر ،ہارون انصاری نگر، سر سید نگر، ماسٹر نگر ،جمہور نگر سے توحید احمد محمد تقی انصاری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
کیا مستقیم ڈگنیٹی دو جگہ سے امیدواری کرینگے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دو جگہ سے چناؤ لڑا جائے گا، اس پریس کانفرنس میں عبد الرحمن سپنا، خورشید کابل، سہیل عبد الکریم، زاہد ندوی، اطہر حسین اشرفی، بشیر حسن منیار،راحیل حنیف ،صوبے خان بسم اللہ خان،ناصر کرانہ والے، شکیل سیٹھ ٹلو، ساجد پاپا لائٹ والے، ابولیث انصاری، عبد الرحمن انصاری وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com