ببلو قریشی کا وارڈ میں استقبال،سماجوادی سے امیدواری ملنے پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے عوام کا تیقن
مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 15 گولڈن نگر عبد اللہ نگر و اطراف کے علاقوں سے سماجوادی پارٹی نے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔جس میں میری والدہ زاہدہ محمد رفیق قریشی کو وارڈ سے امیدواری دی گئی ۔اس پر میں وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انکی سفارش پر سماجوادی پارٹی کی شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے مجھکو امیدواری دی ،میں انکا اور خالد حاجی و آصف شیخ رشید کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس طرح کے جملوں کا اظہار ببلو قریشی نے کیا۔انہوں نے کہا میں نے سابقہ دور میں بھی کام کاج کیا ہوں اور آنے والے دنوں میں بھی کام کرونگا، وارڈ کی عوام ہمارے ساتھ ہے ٹکٹ ملنے پر انہوں نے خوشی ظاہر کی اور کامیاب کرنے کی یقین دہانی کرائی، وارڈ میں میرا جگہ جگہ استقبال بھی کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی اور عوام کی امید پر پورا اترونگا ۔یہاں حفیظ الرحمن محمد مصطفیٰ نے کہا کہ ببلو قریشی کی والدہ کی امیدواری پر وارڈ میں خوشی کی لہر ہے۔ببلو قریشی اور انکے والد رفیق قریشی بھی کارپوریٹر رہے اور انہوں نے وارڈ میں تعمیری کام کئے ہیں ۔وارڈ کی عوام انکے ساتھ ہے ۔ہم سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس وارڈ کے پورے پینل کو کامیاب کریں، اس موقع پر الطاف احمد خورشید احمد، مونس احمد، عبد العزیز عبد الرحیم قریشی، عاکف احمد، فیاض بھائی، محمد عظیم وغیرہ افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com