تیس ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر ویلکم لانس و شادی ہال کا افتتاح



تیس ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر ویلکم لانس و شادی ہال کا افتتاح


عوام کو رعایتی فیس میں عمدہ سہولیات و پروقار پروگرام منعقد کرنے کا موقع


مرحبا لانس کے بعد ماسٹر نیاز الدین خانوادہ کا ایک اور سنگ میل، معززین کی شرکت 



مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہریان کو آرام دہ اور سہولیات سے آراستہ پرسکون ماحول میں بنیادی مقصد کے لئے ہم نے مزید ایک لانس کی تعمیر کی، ہمارا مقصد عوام کو آرام دہ،پر وقار تقریب کیلئے صاف صفائی اور پردے کیلئے معقول انتظام کیساتھ رعایتی فیس میں عمدہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ویلکم لانس 30 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کیا گیا ہے ۔جس میں مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ گیٹ، 18 ہزار اسکوائر فٹ پر پارکنگ اور پارکنگ کیلئے الگ سے گیٹ کا نظم کیا گیا ہے، اسی طرح فرسٹ فلور پر بھات کھانے اور شادی کی بارات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں ہال سے متصل خالی جگہ پر بھی نظم رکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بڑی تقریب ہوتی ہے تو انکے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں، پانچ سو سے لیکر 2000 افراد کیلئے ہال کا نظم کیا گیا ہے،دولہے دولہن کیلئے الگ الگ روم بنائے گئے ہیں، ہمارا مقصد عوام کو عمدہ سہولیات فراہم کرنا ہے اس طرح کے جملوں کا اظہار ماسٹر اعجاز الدین سر نے کیا ۔موصوف ویلکم لانس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مرحبا لانس کے بعد خانوادہ حاجی نیاز الدین ماسٹر و فرزندان اور سید لیاقت علی خانوادہ نے ایک اور لانس کی تعمیر کر شہر میں متوسط طبقہ کیلئے عمدہ ہال و لانس کا تحفہ دیا ہے۔دیوی کے ملہ میں 80 فٹی روڈ پر تیس ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر ویلکم لانس و شادی ہال کی افتتاحی تقریب آج صبح گیارہ بجے سابق ہیڈ ماسٹر قریشی مختار سر کی صدارت میں منعقد کی گئی جس کا افتتاح حاجی سید لیاقت علی کے دست مبارک سے کیا گیا ۔اس تقریب میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں شادی ہال و فنکشن ہال کی تعمیر، ہاسپٹل کیلئے زمین، گارڈن، بہتر سہولیات اور کشادہ راستوں کیلئے زمین اکوائر کرنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے ۔گزشتہ 25 سال قبل کارپوریشن نے ڈیولپمینٹ پلان جس طرح سے بنایا اسی طرح شہر کی تعمیر ہوئی ہے اسی لئے شہر میں مسائل پیدا ہوتے آئے ہیں اور پلان کی معیاد 20-25 سال ہوتی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ڈیولپمینٹ پلان کو ریگولراَئز کیا جائے اور آنے والی نئی باڈی اس سمت میں کام کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر فیاض الدین خانوادہ نے درے گاؤں میں مرحبا لانس بنایا وہ قابل تعریف رہا ہے اور اب مزید ایک لانس کی تعمیر یقیناً شہریان کیلئے خوش آئند قدم ہے ۔انہوں نے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ۔اس تقریب میں قریشی مختار سر نے ماسٹر نیاز الدین و فیاض الدین سر کی سادگی، ملنساری و حسن اخلاق اور عوام کیلئے فکر مندی کو اجاگر کیا وہیں قاری الطاف نے رزق حلال پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور دعا فرمائی ۔اس تقریب میں شہر و بیرون شہر کے سیکڑوں افراد و معزز شخصیات موجود تھیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے