سابق کارپوریٹر ببلو قریشی MIM کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل، فرقہ پرستوں کو اقتدار سے روکنے کی اپیل
کارپوریشن میں بھگوا لہرنے کی سازش،موجودہ ایم ایل اے آلہ کار ، عوام سیکولر فرنٹ کا ساتھ دیں :مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ ہر گزرتے دن قریب آرہا ہے ۔سخت ترین سردی میں بھی سیاسی ماحول انتہائی گرم ہوگیا ہے ۔شہری سیاست میں اتھل پتھل دکھائی دے رہی ہے۔اسی ضمن میں آج وارڈ نمبر پندرہ گولڈن نگر، عبد اللہ نگر، حسن پورہ، رحمان پورہ دتہ نگر، محفوظ کالونی، شفیع آباد، محمد آباد، اعظم پورہ و اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ سے سابق کارپوریٹر رفیق قریشی کے فرزند ببلو قریشی نے مجلس اتحاد المسلمین MIM کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ پر بدھ کی شب نو بجے پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈگنیٹی و پارٹی کے سیکرٹری ایڈوکیٹ توصیف شیخ سمیت دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔انکا یہاں پرتپاک استقبال کیا گیا، اس تقریب میں ببلو قریشی نے کہا کہ آج شہر کے حالات انتہائی دگر گوں ہیں اور ان تشویش ناک حالات میں صرف سماجوادی پارٹی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی بنام سیکولر فرنٹ شہریان کیساتھ کھڑا نظر آیا۔فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے میں نے سیکولر فرنٹ سے امیدواری کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ببلو قریشی کی خاندان کا تعلق نہال احمد سے رہا ہے۔انکے والد کارپوریٹر رہے وہ کارپوریٹر رہے، عوامی کاج کرنے والے لوگ ہیں ۔گزشتہ ایک سال سے شہر پر آئی مصیبت کو اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی ہے تو سیکولر فرنٹ ہے اور اسی کام کاج کو دیکھتے ہوئے ببلو قریشی پارٹی میں شامل ہوئے، ایسے ہی نوجوانوں کی ہمیں ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کارپوریشن میں بھگوا لہرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور موجودہ ایم ایل اے اس سازش کا آلہ کار بنے ہوئے ہے۔بھگوا جھنڈے کو روکنے کیلئے ببلو قریشی سماجوادی و اسلام پارٹی کے گٹھ بندھن میں شامل ہوئے ۔شہر کو جنم داخلہ معاملہ و ایس آئی آر سے بچانے کیلئے سیکولر فرنٹ کو ہی عوام کامیاب کرینگے،انہوں نے کہا کہ آج جب کہ کارپوریشن میں بھگوا جھنڈے کی سرکار نہیں ہے پھر بھی کریٹ سومیا کا مالیگاؤں آکر عوام کو پریشان کرنا جاری ہے اور اگر کارپوریشن پر بھگوا لہرا گیا تو مزید مسائل پیدا کرنا کریٹ سومیا کو آسان ہوجائے گا اسے روکنے کیلئے ایسے نوجوانوں کا آگے آنا خوش آئند بات ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ عوام کو سوچنے کا وقت آگیا ہے ۔ایک سال سے مالیگاؤں شہر پر مصیبت آئی ہے اور جنکی ذمہ داری تھی انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ۔سیکولر فرنٹ زمینی طور پر کام کررہا ہے ۔ہمیں امید ہے مالیگاؤں کی عوام سیکولر فرنٹ کو کامیاب کرینگے ۔آنے والے ایک دو روز میں سیکولر فرنٹ کی جانب سے میٹنگ کے بعد مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ مالیگاؤں کی سینٹرل کی سیاسی جماعتوں سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ فرقہ پرستوں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے کے بیان سے لگتا ہے کہ اسلام آباد والے اور انکے بیچ تال میل نہیں ہے ۔ہر کوئی مفاد پرستی پر بات کررہا ہے انکی آپس میں ہی نہیں جم رہی ہے وہ کیا شہر کو بچانے کا کام کرینگے۔اس موقع پر ببلو قریشی کے رشتہ دار و دوست احباب اور اہل محلہ و سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com