رونق آباد وارڈ کو مثالی وارڈ بنانے کا عزم ، ریاض میمن کی امیدواری پر استقبال



رونق آباد وارڈ کو مثالی وارڈ بنانے کا عزم ، ریاض میمن کی امیدواری پر استقبال



مالیگاؤں :24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) رونق آباد، نعمانی نگر ،سلامت آباد، رحمت آباد، محوی نگر ،فردوس گنج، عباس نگر، ثناء اللہ نگر کریم نگر و اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ نمبر 17 سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے چاروں امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے اس میں ریاض میمن کا نام بھی قابل ذکر ہے ۔یہ وہ شخص ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے، وارڈ میں بچن سے سماجی خدمات انجام دینے کی کوشش کی ہے ۔بنیادی مسائل کیلئے تگ و دو کرتے رہتے ہیں اسی خدمات کو دیکھتے ہوئے آصف شیخ و اسلام پارٹی کے پارلیمنٹری بورڈ نے انہیں امیدواری کا موقع دیا ہے ۔ہم انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔اس طرح کا اظہار رونق آباد میں نوجوانوں، بزرگوں کی جانب سے گزشتہ روز ریاض میمن کے استقبال کے دوران وارڈ کے ذمہ داران نے کیا ۔اس موقع پر ریاض میمن نے کہا کہ میں آصف شیخ رشید اور وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا ۔میں تو رات ہو یادن عوامی خدمت انجام دیتے رہتا ہوں اب مزید ذمہ داری کو بوجھ مجھ پر ہوگیا ہے لہٰذا میں عوام کی امیدوں پر پورا اتر کر مسائل کا حل تلاش کرونگا، انہوں نے کہا کہ رونق آباد و اطراف کے علاقوں کو مثالی وارڈ بنانے میں ہم چاروں امیدوار آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں کام کرینگے، رونق آباد کی عوامی بیت الخلاء کا مسئلہ حل کیا جارہا ہے، بنیادی سہولیات کے ساتھ تعمیر و ترقی بھی ہم کرینگے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خالد شیخ رشید، عبد المنان بیگ اسلم انصاری، کیساتھ تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ہم پورے وارڈ کی تعمیر و ترقی کرینگے ۔اس موقع پر وارڈ کے ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے