کارپوریٹر فقیرا حاجی امیدواری سے دستبردار،اجو لہسن والا کی حمایت کا اعلان



کارپوریٹر فقیرا حاجی امیدواری سے دستبردار،اجو لہسن والا کی حمایت کا اعلان 



وارڈ نمبر 8 سے اجو لہسن والا I.S.L.A.M پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند ، شیخ آصف سے اپیل 


مالیگاؤں : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 8 نہال نگر کسمبا روڈ، ہڈکو کالونی ،و اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ سے گزشتہ دس سالوں سے کارپوریٹر رہے فقیرا حاجی نے موجودہ کارپوریشن چناؤ 2026 میں امیدواری سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اجو لہسن والا کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔اس ضمن میں نہال نگر پولس چوکی کے سامنے واقع اجو لہسن والے کے مکان پر آج میڈیا نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے موصوف نے اس طرح کا بیان دیا ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ میں اجو لہسن والا اور ہمارے خاندان کے تعمیری و عوامی ،سماجی کاموں کودیکھتے ہوئے وارڈ کی عوام نے اجو لہسن والے کو امیدواری کرنے کیلئے راضی کیا ۔ہماری اور وارڈ کی عوام کی خواہش ہے کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی سے آصف شیخ رشید صاحب اجو لہسن والا کو امیدواری کا موقع دیں ۔ہم انہیں اور وارڈ کے چاروں امیدواروں کو کامیاب کرینگے اور سابقہ سے بڑھ چڑھ کر وارڈ میں تعمیر و ترقی کرینگے۔اس موقع پر فردین لہسن والا ،سلیم سیٹھ لہسن والے، ستار بھائی، قادر بھائی، امجد حاجی، آصف بھائی، یوسف سیٹھ بیکری والے، اویس لہسن والا وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی و عوامی کام کیلئے رات دن سرگرم رہنے والے کا نام اجو لہسن والا ہے، ہم آصف شیخ رشید و پارلیمنٹری بورڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ اجو لہسن والا کو موقع ملنا چاہیے ۔وارڈ میں پانی کا مسئلہ ہو، لائٹ، بجلی ٹرانسفارمر کا مسئلہ ہو یا دواخانہ کا مسئلہ ہو اجو لہسن والا و انکا گھرانہ ہمیشہ خدمات انجام دینے کیلئے تیار رہتا ہے اگر نہیں ٹکٹ ملتا ہے تو ہم سب مل کر پورے پینل کو کامیاب کرینگے۔اس موقع پر اجو لہسن والا نے کہا کہ وارڈ کی عوام کی خواہش پر میں نے اسلام پارٹی سے امیدواری کی اپیل کی ہے، ہم نے پارٹی کا فارم بھی بھرا ہے اور ہمیں امید ہے کہ آصف شیخ رشید صاحب اس چناؤ میں ہماری خاندان سے وارڈ کی فرمائش پر ہمیں موقع دینگے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں اجو لہسن والا نے آصف شیخ کی سرپرستی میں عوامی و سماجی کام انجام دیئے ہیں، اگر وارڈ سے امیدواری کا موقع ملتا ہے تو ہم وارڈ میں تعمیر و ترقی کرینگے ۔کسمبا روڈ سے بڑی مال برادر گاڑیوں کی آمد و رفت کو آصف شیخ کی سرپرستی میں بند کروانے کی کوشش کرینگے ۔اس روڈ سے گزرنے والی ہیوی گاڑی سے کئی حادثات ہوئے کئی لوگوں کی جان گئی کئی معذور ہوگئے ۔اس مصروف ترین آبادی والی روڈ سے بڑی گاڑیوں کو بند کروائیں گے ۔آصف شیخ کی سرپرستی میں وارڈ میں کام کاج کو ترجیح دی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے