مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جاری ، دیکھیں کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی
مفتی اسمٰعیل کا پریس کانفرنس سے اظہار
مالیگاؤں: 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی و پارلیمنٹری بورڈ کی جانب سے آج شبے سوا دس بجے یاد گار پان اسٹال نزد شوکت ٹی کارنر مدرس بیت العلوم کمپلیکس کی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مجلس کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی گئی۔ چناؤ میں کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی؟ اسکی تفصیلات پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نے آج بھی نو امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دیتے ہوئے انکا اعلان کیا۔ان میں وارڈ نمبر سے 3 سے شاہد احمد رفیق احمد ریشم والا، وارڈ نمبر 4 سے لقمان انیس کمال، وشال بابو راؤ آہیرے، آمنہ خاتون عبدالعزیز ملا اور وارڈ نمبر سے 7 سے تنویر احمد ذوالفقار احمد، حنا محمد فاروق قریشی، وارڈ نمبر 5 سے ظفر احمد احمد اللہ، ذکیہ بانو ابرار احمد اور وارڈ نمبر 14 سے سلمان انیس کمال اور رضوانہ تحسین سہیل ماسٹر کو امیدواری دی گئی۔
اس پریس کانفرنس میں مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ ہم جہاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں وہیں ہمارے امیدوار کھڑے کرینگے، انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ ہم پورے 84 سیٹوں پر چناؤ لڑیں ۔انہوں نے بہار کی پانچ سیٹوں کی کامیابی کی مثال بھی پیش کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام پارٹی سے آنے والے لوگوں کو امیدواری دینا مقصد نہیں بلکہ عوام کی پسند و کام کاج کو ترجیح دینے والے کو ہم موقع دے رہے ہیں۔اس موقع پر پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران میں رفیق احمد حاجی شبیر پہلوان، علیم الدین ناز، عبد العزیز مقادم، سلیم پانی والا، کفیل الرحمن، عتیق میاں جی، عبدالماک یونس عیسٰی، راجو بھکو ۔عبد العزیز مقادم، عیدی آمین، عمر فاروق الخدمت، ضلو سیٹھ، ڈاکٹر خالد پرویز، عبد الخالق، ریاض سیٹھ المدینہ، شفیق صابن والے، حاجی نہال اسرائیل وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com