ہم وارڈ چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ،ہم نے وارڈ میں بیشمار تعمیری کام کئے ہیں، عوام تعمیر و ترقی کو پسند کرتی ہے : اعجاز بیگ



ہم وارڈ چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ،ہم نے وارڈ میں بیشمار تعمیری کام کئے ہیں، عوام تعمیر و ترقی کو پسند کرتی ہے : اعجاز بیگ



کانگریس پارٹی کے 9 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری ، کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی؟ دیکھئے تفصیلات 


 
مالیگاؤں : 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں کانگریس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے ۔اس موقع پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کانگریس صدر اعجاز بیگ نے بتایا کہ ہم نے آج 9 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے جس میں وارڈ نمبر 8 سے پروین بانو شیخ انوروارڈ نمبر 15 سے نجمہ بانو انور حسین، وارڈ نمبر 16 سے پروین بانو ستار خان، وارڈ نمبر 19 سے بہبود عبد الخالق، وارڈ نمبر 19 سے عرشیہ فردوس عقیل احمد اور وارڈ نمبر 20 سے عابد خان عارف خان وارڈ نمبر 20 سے انیسہ بانو عبد الغفار، وارڈ نمبر 20 سے عاطقہ محمد ہارون؟ وارڈ نمبر 18 سے اختر نساء افتخار احمد کو امیدواری دی گئی۔اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے وارڈ میں تعمیری کام کئے ہیں اور عوام کام کرنے والے کو پسند کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وارڈ کے علاوہ دوسرے وارڈ میں بھی شہری سطح پر تعمیری کام کئے ہیں اور کام کرتے رہیں گے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مجھکو وارڈ کی عوام پر بھروسہ ہے وہ تعمیر و ترقی چاہتی ہے اگر تعمیر و ترقی پر چناؤ ہوئے تو پھر ہمیں اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ عوام ہمیں ہی کامیاب کریگی۔اعجاز بیگ کے سامنے ایک مضبوط اور سینئر سیاسی لیڈر امیدواری کرنے والے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے؟ کیا آپکا مقابلہ ان سے ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرے وارڈ کی عوام پر بھروسہ ہے ہم نے کئی کام کئے ہیں ہم بھگوڑے نہیں ہے کہ ہم کبھی اس وارڈ تو کبھی اُس وارڈ سے چناؤ لڑنے کی نوبت آئے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ آج نو امیدواروں کی لسٹ جاری کی گئی بقیہ امیدواروں کی لسٹ پیر کو جاری کی جائے گی اور وہ حتمی ہوگی۔انہوں نے کہا ہم شہر میں 25 سیٹوں پر چناؤ لڑ رہے ہیں ۔عوام سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ کام کرنے والے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے