صاحب مال افراد اپنے ارد گرد محنت کش افراد کے ذریعہ معاش کیلئے بھی فکر کریں :مولانا عمرین محفوظ



صاحب مال افراد اپنے ارد گرد محنت کش افراد کے ذریعہ معاش کیلئے بھی فکر کریں :مولانا عمرین محفوظ 



فیضان حج عمرہ و زیارت ٹورس کا افتتاح ، معززینِ شہر کی شرکت 



مالیگاؤں : 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) حج و عمرہ سنت رسول صل اللہ علیہ وسلم ہے ۔پر مسلمان چاہتا ہے کہ وہ مکہ مدینہ کی پاک سرزمین پر پہنچ کر ارکان حج و عمرہ کی ادائیگی کریں اور روضہ رسول صل اللہ علیہ وسلم پر حاضری لگا کر درود و سلام پیش کرے ۔دنیا کے بڑے بڑے بادشاہ مال و دولت ہونے کے باوجود حج و عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کرسکے کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ نے طلب نہیں کیا، اللہ تعالیٰ جسے بلاتا ہے وہ وہاں جاتا ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب، اس طرح کے جملوں کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرہن محفوظ رحمانی نے کیا، موصوف اتوار کو بعد نماز عصر معاملیداد گلی میں واقع فیضان حج عمرہ و زیارت ٹورس کے افتتاحی موقع پر بول رہے تھے، انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو آخری دم تک کوشش کرنی چاہیے کہ وہ حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرسکے ۔مولانا نے مزید کہا کہ آج دنیا میں انسان قوت بازو کا استعمال کرکے رزق کی جستجو میں لگا رہتا ہے لیکن مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حق و حلال کمائی کیلئے جدوجہد کریں۔حرام مال سے اجتناب کریں، آج ملت میں غریبی کا بول بالا ہے اسے دور کرنے کیلئے صاحب مال افراد کو آگے آنا چاہیے، صاحب مال اپنے ارد گرد غریب و محنت کش افراد کے ذریعہ معاش کی فکر کریں اور انہیں حلال رزق کے مواقع فراہم کریں تاکہ قوم سے غربت کا خاتمہ ہوسکے۔لوگ خوشحال رہیں اور امن و سلامتی کیساتھ اپنے اہل و ایال و ملت کی فکر کرسکے، مولانا نے کہا کہ فیضان حج عمرہ ٹورس کی دوسری برانچ کا افتتاح باعث افتخار ہے ۔ہم شہریان کی جانب سے انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر موصوف نے قوم و ملت اور بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعا فرمائی ۔فیضان حج و عمرہ و زیارت ٹورس کا افتتاح مظفر حسین کے دست مبارک سے ہوا، اس آفس کی ڈیزائن ریاض بنکر کی رہنمائی میں مکمل کی گئی ۔اس موقع پر معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے