رمضان پورہ و اطراف میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی ہمارا مقصد: شرجیل انصاری



رمضان پورہ و اطراف میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی ہمارا مقصد: شرجیل انصاری 



وارڈ نمبر 2 سے I.S.L.A.M پارٹی کی  امیدواری ملنے پر شرجیل و عقیل انصاری کا استقبال 


مالیگاؤں : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کے ضمن میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے وارڈ نمبر 2 سے میرے بیٹے کو امیدواری کا موقع دیا، اس سے قبل گزشتہ 2017 کے چناؤ میں ہم نے وارڈ نمبر 2 سے امیدواری کی اور کچھ ووٹوں سے شکست ہوئی لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل عوامی کام کررہے ہیں۔ہم اس چناؤ میں بھی پورے پینل کو کامیاب کرنے کی کوشش کرینگے ۔اس چناؤ میں شیخ رشید صاحب مرحوم نے ہمارے گھر سے ایک امیدوار دیا تھا اور ساتھ میں انہوں نے ہمیں پائپ لائن کے کام، وال کمپاؤنڈ کے کام کرنے کا فنڈ دیا ۔ہم نے وارڈ میں 2017 سے عوامی کام کو ترجیح دی ہے اور اب آصف شیخ رشید صاحب نے ہمیں امیدواری کا ایک اور موقع دیا ہے ۔ہم وارڈ کی عوام اور بالخصوص آصف شیخ و پارلیمنٹری بورڈ کے مشکور ہیں ان شاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اس طرح کے جملوں کا اظہار عقیل انصاری نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس چناؤ میں میرے فرزند ارجمند شرجیل انصاری کو امیدوای ملی ہے جو کہ ایک نوجوان اور کام کرنے کا تجربہ رکھنے والا ہے، اس موقع پر شرجیل انصاری نے آصف شیخ کی سرپرستی میں وارڈ کے مسائل اور عوامی کاموں کو کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ رمضان پورہ دیانہ و اطراف کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی و تعمیر و ترقی کے کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام اور پارٹی کی امید پر کھرا اتریں گے۔یہاں منصور پہلوان نے کہا کہ وارڈ کی عوام کی فرمائش پر یہ امیدوار فائنل ہوا ہے ۔عقیل انصاری 2017 سے وارڈ میں عوام کے کام کرتے آرہے ہیں ۔ہم پورا پینل کامیاب کرینگے ۔پانی کی نکاسی کی تکلیف بھی دور کرینگے ۔انہوں نے عوام سے اس پورے پینل کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے