مالیگاؤں:اسکولی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی،تعلقہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج، رضوان ٹائیگر گرفتار


مالیگاؤں:اسکولی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی،تعلقہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج، رضوان ٹائیگر گرفتار 



مالیگاؤں: 3 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں پیش آئے بچیوں اور خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نے پولس انتظامیہ کو الرٹ موڈ پر رکھ دیا ہے وہیں پولس نے عوام کو بھی باخبر رہنے کی اپیل کی ۔گزشتہ روز ڈانگرالے عصمت دری و قتل کے بعد چھاؤنی پولس اسٹیشن کی حدود میں بھی ایک ذہنی بیمار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی شرمناک واردات پیش آئی۔معاملہ یہیں نہیں تھما بلکہ رمضان پورہ علاقے میں ایک اور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ان تمام واردات کی شکایت پولس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اب بھی یہ معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر تعلقہ پولس اسٹیشن علاقے میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولس اسٹیشن میں رات تقریبا 10 بجے کے درمیان سنسنی خیز فریاد دیتے ہوئے ایک 14 سالہ نابالغ بچی نے بتایا کہ وہ رونق آباد علاقے کی ایک اسکول سے دوپہر میں 12 بجے کے بعد باہر نکل رہی تھی کے اسی دوران رضوان حارث نیاز احمد انصاری عرف رضوان ٹائیگر عمر 49 سال ساکن مدنی نگر پاور ہاؤس کے پاس مالیگاؤں نے اسکول کے گیٹ کے پاس سے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گرنا ڈیم کی طرف سیر و تفریح کے لئے لیکر گیا اس دوران ملزم نے بچی کو جھاڑی میں لے جاکر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی ، اس معاملے میں تعلقہ پولس نے شکایت ملتے ہی فوری طور پر ملزم رضوان ٹائیگر کو گرفتار کر اسکے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 873/025 قلم 74 ، 75(1) ، 137/2 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2012 پوکسو کی قلم 8 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا ، اس معاملے میں دیگر تحقیقات پی ایس آئے دامودر کاڑے کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے