کارپوریشن چناؤ:پرچہ نامزدگی کا مرحلہ ختم، امیدواروں کی جانب سے 810 عریضہ فارم داخل



کارپوریشن چناؤ:پرچہ نامزدگی کا مرحلہ ختم، امیدواروں کی جانب سے 810 عریضہ فارم داخل


شیو سینا، بی جے پی، این سی پی، سماجوادی اور I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں کی تعداد ظاہر 


مالیگاؤں : 30 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی جمع کرنے کی آج آخری تاریخ و آخری وقت دوپہر تین بجے تک دیا گیا تھا ۔مالیگاؤں سینٹرل و اؤٹر سے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے تقریباً 810 عریضہ فارم داخل کئے گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔تفصیلات کے اس چناؤ میں سب سے زیادہ سیٹوں پر چناؤ لڑنے والی سیاسی جماعت انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی جو حال میں نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے نے کارپوریشن چناؤ میں 47 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں وہیں شرد پوار این سی پی نے 26 (اؤٹر میں 14، سینٹرل میں 12) سیٹوں پر اپنے امیدوار دیئے ہیں، اسی طرح شندے گروپ شیو سینا 11، بھارتیہ جنتا پارٹی 20 سیٹ، سماجوادی پارٹی 20 سیٹ اور اجیت پوار این سی پی 8 جبکہ ادھو ٹھاکرے شیو سینا نے 19 (اؤٹر میں 14، سینٹرل میں 5) امیدوار میدان میں اتارے ہیں وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی جانب بھی لگ بھگ 45 - 50 سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں ۔مجلس کی جانب سے ابھی تک کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔البتہ مالیگاؤں کارپوریشن کی 84 سیٹوں کیلئے  اب تک 810 عریضہ فارم امیدواروں کی جانب سے داخل کئے گئے ۔ان فارم کی جانچ پڑتال کے بعد کتنے فارم مسترد ہوتے ہیں اور کتنے امیدوار میدان میں رہیں گے اسکا خلاصہ تین جنوری کو شام تک ہوسکے گا ۔ویسے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کے نام و وارڈ کی تفصیلات کیساتھ رات میں اپنی تفصیلات پیش کرینگے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے