سماجوادی پارٹی نے شہر کے کچے پکے علاقوں سے 20 امیدواروں کو نامزد کیا ، پریس کانفرنس سے مخطابت



سماجوادی پارٹی نے شہر کے کچے پکے علاقوں سے 20 امیدواروں کو نامزد کیا ، پریس کانفرنس سے مخطابت 




ہم نے کام کرنے والے امیدواروں کو میدان میں اتارے، عوام ہمیں ضرور کامیاب کریگی 

 


مالیگاؤں : 30 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں سماجوادی پارٹی نے مالیگاؤں شہر کے کچے پکے علاقوں سے 20 امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ہم عوام کیسامنے ہمیشہ رہنے والے ہیں اور عوامی کام کرنے والے ہیں اسی لئے ہمیں شہر کے کچے اور پکے علاقوں سے امیدوار ملے ہیں۔ ہم 20 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے مکمل کوشش کرینگے اور ہمیں امید ہے کہ عوام موجودہ ایم ایل اے کی کمزور نمائندگی سے نالاں ہوکر عوامی کام کرنے والے امیدواروں کو کامیاب کریگی ۔اس طرح کی تفصیلات سماجوادی پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کے صدر سہیل عبد الکریم و معین اختر نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔موصوف آگرہ روڈ پر واقع سماجوادی پارٹی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی جن امیدواروں کے عریضہ فارم آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے داخل کئے گئے ہیں ان میں سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد وارڈ نمبر 3 سے محمد مستقیم محمد مصطفیٰ ڈگنیٹی وارڈ نمبر 7 سے اور عبد الباقی محمد اسمعیل وارڈ نمبر 7، سجدہ با نوشیخ کریم وارڈ نمبر 7، رخسانہ نور محمد وارڈ نمبر 7، پروفیسر احمد ایوبی سر وارڈ نمبر 13، محمد مجاہد محمد مصطفیٰ ڈگنیٹی(معلم )، وارڈ نمبر 13، حمیدہ بانو بدرالدین، وارڈ نمبر 13، زاہدہ اشفاق احمد وارڈ نمبر 14، سہیل احمد جلیل احمد (ڈالریا) وارڈ نمبر 14، فاطمه الطاف احمد ( ابو شعیب نہائی کی والدہ ) وارڈ نمبر 14، زاہدہ محمد رفیق قریشی وارڈ نمبر 15، یحییٰ عبد الجبار وارڈ نمبر 16، توحید احمد محمد تقی انصاری وارڈ نمبر 16، انصاری زاهدہ با نوشکیل احمد (مگا ممبر)وارڈ نمبر 18، مصدقہ یاسین سردار، وارڈ نمبر 18، انصاری راحیل احمد محمد حنیف وارڈ نمبر 19، ساجده منظور ایوبی ( سابق کارپوریٹر ) وارڈ نمبر 19، رئیس احمد محمد خورشید (ڈومن ) وارڈ نمبر 19، رومشیہ کوثر انصاری محمود وارڈ نمبر 19 کو امیدواری دی گئی ہے ۔ان امیدواروں کے فارم کو آج داخل کیا گیا ہے ۔اس موقع پر انیس مستری، ابو لیث انصاری، فیضان رجو، اوصاف انصاری، تنویر اشرف ، ایوب کسب وغیرہ موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے