ہزار کھولی وارڈ سے چار نہیں بلکہ 5 کارپوریٹر ہونگے ، ایک کوآپ کارپوریٹر کا اعلان ، شیخ عثمان اسکول میں پرہجوم میٹنگ



ہزار کھولی وارڈ سے چار نہیں بلکہ 5 کارپوریٹر ہونگے ، ایک کوآپ کارپوریٹر کا اعلان ، شیخ عثمان اسکول میں پرہجوم میٹنگ 



 ہمارے ہی کارپوریٹرس کی بدولت ہزار کھولی وارڈ مثالی بنا، موجودہ ایم ایل اے صرف ووٹ مانگنے آئیں گے اور پھر غائب جائیں گے 



عرفان علی،فقیر محمد و نظیر بھائی اور شکیل بیگ کو کامیاب کرنے کیلئے وارڈ کی عوام تیار 



مالیگاؤں : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) 1984 سے اب تک اس وارڈ سے شیخ رشید کے امیدواروں کو ہمیشہ وارڈ والوں نے کامیاب کیا ہے ۔وارڈ کی عوام ہمیشہ سے چناؤ کیلئے محنت کرتے ہیں اور امیدواروں کو کامیاب کرتے رہے ہیں۔ہزار کھولی ہمارا پریوار ہے ۔اس علاقے سے پانچ کارپوریٹر ہونگے، چار کارپوریٹر عوام چن کردیگی اور ایک کوآپ کارپوریٹر بنکر برادری سے ہوگا جسکا آج میں اعلان کرتا ہوں، اس طرح کے جملوں کا اظہار انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے بانی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف جمعہ کو ہزار کھولی شیخ عثمان اسکول کے گراؤنڈ پر منعقدہ عوامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہزار کھولی وارڈ کو بنانے سنوارنے میں ہمارے کارپوریٹر نے بہت محنت کی ہے، شہر کا سب سے ڈیولپ اور مثالی وارڈ ہمارا اپنا ہے۔ہم نے گول گارڈن سے لگ کر جاگنگ ٹریک بنوایا ہے ۔پورے وارڈ میں سمینیٹ کانکریٹ روڈ بنوایا ہے، گارڈن کی تعمیر کی، شادی ہال بنوایا اور اب  گول گارڈن کو ڈیولپ کرنے کیلئے دیڑھ کروڑ منظور کروایا لیا گیا ہے جلد ہی کام شروع کیا جائے گا، آصف شیخ نے کہا کہ مہاڈا، نور باغ و عائشہ نگر کو بھی مزید ڈیولپ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ یہ کارپوریشن چناؤ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے اور شہر کی بقاء و تحفظ کیلئے ہے، ہمارے شہر کو جنم داخلہ، ایس آئی ٹی اور اب ایس آئی آر کے نام پر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم نے شہریان کی حفاظت کیلئے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی بنایا اور فرقہ پرستوں سے قانونی و جمہوری لڑائی لڑی ہے اور اب یہ لڑائی مزید تیز ہوگئی ہے ایسے حالات میں فرقہ پرستوں کو روکنے کیلئے سیکولر فرنٹ کو کامیاب کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ تجربہ کار لوگ سیکولر فرنٹ میں ہے، ہم شہریان کے جنم داخلہ معاملہ کو حل کرینگے ۔ایس آئی آر کیلئے پوری ٹیم عوام کی مدد کریگی، آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے صرف ووٹ مانگنے آئیں گے اور ہھر غائب ہو جائیں گے ۔عوام کو چاہیے کہ موجودہ ایم ایل اے کی جھوٹی باتوں میں نہ آئیں ہمارے تمام امیدواروں کو کامیاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہزار کھولی سمیت شہر میں جہاں جہاں اسلام پارٹی و سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہیں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے ۔


اس الیکشنی میٹنگ میں وارڈ کے کارپوریٹر عرفان علی نے کہا کہ عابد علی ہال کا نام اب سے حافظ یوسف کے نام سے منسوب ہوگا جسکا آج میں اعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے وارڈ میں مزید کام کرنے کا اظہار کیا ،فقیر محمد و نظیر پھلی والے اور شکیل بیگ نے کہا کہ وارڈ میں ایک زچہ ہاسپٹل بنوایا گیا ہے اور اب اس ہاسپٹل کیلئے ایک ایمبولینس بھی شروع کی جارہی ہے اسی طرح دیگر علاقوں میں مزید کام ہم چاروں مل کر کرینگےاسی طرح ظہیر پھلی والا، اشتیاق 42، رحمت اللہ پٹھان انصاری عدنان رضوان ممبر،رضوان میمن، احسان شیخ ،رئیس عثمانی، انصاری رضوان محمد رمضان ممبر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انجینئر مستقیم انصاری و ادارہ گولڈن ہماء کے ذمہ داران کا استقبال بھی کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے