کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری، دیکھیں کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی
مالیگاؤں :27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لئے مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے نامزد امیدواروں کی دوسری فہرست آج اعجاز بیگ صدر مالیگاؤں شہر کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی۔اس سے قبل جمعہ کو 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کانگریس بھون پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا گیا ۔آج سنیچر کو دوسری لسٹ جاری کی گئی جس میں وارڈ نمبر 16 سے انصاری گلناز محمد فرحان، وارڈ نمبر 14 سے نسیم بانو محمد مختار علی اور وارڈ نمبر 7 سے رئیس ستار کھائک، وارڈ نمبر 4 سے رخسانہ محمد مصطفی (پلمبر )وارڈ نمبر 10 سے میور کیده و آندرے کو امیدواری دی گئی۔اس طرح کی پریس ریلیز کانگریس پارٹی کے نائب صدر عمران انجینئر نے جاری کی۔انہوں نے کہا کہ کل بروز اتوار کو تیسری فائنل لسٹ جاری کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com