شہر میں مسائل کا انبار، بنیادی سہولیات کا فقدان، کارپوریشن سے عوام نالاں
وارڈ نمبر 8 میں اجو لہسن والا کے ذاتی خرچ سے ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب
مالیگاؤں : 19 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن پر ایڈمنسٹریٹر و کمشنر راج ہونے کے سبب جہاں کچھ علاقے کافی حد تک درست ڈیولپ ہوچکے ہیں وہیں بیشتر علاقے اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔اس ضمن میں وارڈ نمبر 8 نہال نگر و اطراف کے سروے نمبر 55 اور 56 سمیت پورے وارڈ میں صفائی کا نظام ناقص ہونے سے عوام ذہنی و جسمانی طور پر کوفت میں مبتلا ہیں وہیں اس وارڈ میں گلیوں اور چوک چوراہوں پر لائٹ کا نظم نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایسے میں وارڈ کے سرکردہ افراد اور نوجوانوں و خواتین نے سماجی خدمت گار اجو لہسن والا سے رابطہ کیا اور انہیں مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے مدعو کیا جس پر انہوں نے اپنے طور پر کوششیں کی لیکن کارپوریشن ان مسائل پر کو حل کرنے میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی جس پر اجو لہسن والے نے اپنے ذاتی خرچ سے پورے وارڈ میں ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب کردی ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں مسائل بڑھ گئے ہیں ۔ماضی میں جس طرح ہمارے کارپوریٹرس نے وارڈ میں بہتر کام کیا ہے آج کے کمشنر راج میں ویسا کام نہیں ہورہا ہے ۔اس لئے ہم آصف شیخ رشید صاحب کی سرپرستی میں وارڈ میں عوامی و سماجی کام کررہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔اجو لہسن والے کے اس اقدام پر وارڈ کی عوام اور نوجوانوں نے شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com