جنم داخلہ معاملہ :مستقیم ڈگنیٹی کی ہائی کورٹ کے وکیل سے ملاقات
مہینوں سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کی رہائی کیلئے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کوشاں
مالیگاؤں : 18 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جنم داخلہ معاملہ کو جان بوجھ کر الجھایا گیا ہے اور معمولی غلطیوں کو بتاکر بلاوجہ گرفتاریاں کروائی گئی ہیں ۔مہینوں سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کی رہائی کیلئے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی روز اول سے کوشاں ہیں اور اسی ضمن میں مقامی عدالت میں ضمانت عرضداشت نامنظور نامنظور ہونے پر ڈیفنیس کمیٹی نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔اس سلسلے میں ممبئی سے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ مقامی عدالت سے حاصل کاغذات و تقریباً 3 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کی اسٹڈی کی جارہی ہے ہمارے ہائی کورٹ کے وکیل سدانشیو مہیندر کاغذات کی جانچ کررہے ہیں اور اس میں سے اہم نکات نکال کر ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل کے رجسٹرار میں جمع کرینگے اور پھر اسے کورٹ میں معزز جج کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ عدالت کو معاملہ بتانے میں آسانی ہو اور جو لوگ جیل میں بند ہیں انہیں جلد از جلد رہا کروایا جاسکے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہریان بالخصوص جو لوگ جیل میں بند ہیں انکے اہل خانہ ذہنی و جسمانی مشکلات سے گزر رہے ہیں اور ہم بھی اس تعلق سے پوری کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جنہیں ملزم بنایا گیا ہے انہیں جلد از جلد رہائی مل سکے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ مہیندر نے کہا کہ گناہ رجسٹرڈ نمبر 51 اور گناہ رجسٹرڈ نمبر 103 کی چارج شیٹ بھی تقریباً پانچ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں کے اہم نکات نکالے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسے ہائی کورٹ میں جلد ہی ضمانت کیلئے بورڈ پر لایا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ نے ایڈوکیٹ مہیندر کے توسط سے ضمانت کی عرضداشت دائر کروائی ہے جسے مزید آگے بڑھانے کیلئے آج مستقیم ڈگنیٹی نے وکیل سے ملاقات کی اور قانونی باریکیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔اس اہم ملاقات میں مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ عمران باقی راشن والا، عبد الرحمن انصاری وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com